متفرقات

پرنم آنکھوں سے علامہ حفیظ اللہ قادری سپرد خاک

ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 22جنوری

گذشتہ جمعرات کو طویل علالت کے بعد مفکر اہل سنت خلیفہ اجمل العلماء و فقیہ ملت، ضلع سدھارتھ نگر کی علمی ادبی شخصیت علامہ الحاج الشاہ محمدحفیظ اللہ قادری اشرفی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم اہل سنت غریب نواز بیدولہ ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر کا انتقال ہوگیا تھا۔بروز جمعہ کو آپ کی تدفین عمل میں آئی،
آپ کے جنازے میں کثیر تعداد میں علماء کرام، مفتیان عظام، مشائخ عظام اور جملہ طالبان نبویہ کے علاوہ ڈومریاگنج کی علمی دینی سیاسی شخصیتیں شریک تھیں، آپ کے انتقال سے سنیت کا کافی خسارہ ہوا ہے جس کا پُر ہونا کافی مشکل یے، آپ کی نماز جنازہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ الحاج الشاہ سید اجمل حسین اشرفی جیلانی، کچھوچھہ مقدسہ نے پڑھائی،اور سبھی حضرات نے دعائے مغفرت کی، شرکت فرمانے والوں میں خصوصیت کے ساتھ ممتازالعلماء جامع علوم وفنون شہزادہ مفکر اسلام حضرت علامہ حافظ وقاری محمد آصف علوی ازہری نائب سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ براؤں شریف، استاذالاساتذہ حضرت علامہ علی حسن علوی ازہری پرنسپل دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف، مفتی مذاہب اربعہ شہزادہ بدر ملت علامہ رابع نورانی صدیقی صاحب، علامہ جمال احمدخان رضوی نائب مدیر ماہنامہ فیض الرسول ،علامہ قاری خلق اللہ خلیق فیضی صاحب قبلہ، وجملہ اساتذہ کرام فیض الرسول براؤں شریف، پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید زبیر اشرف صاحب قبلہ بھوانی گنج، علامہ مفتی ریاض حیدر حنفی، مفتی نظام الدین مصباحی علیمیہ جمداشاہی، علامہ صاحب علی یارعلوی چترویدی، علامہ عثمان رضاحشمتی، علامہ اسرار احمد فیضی، علامہ نسیم مشاہدی، جناب شاہ رخ احمدڈومریاگنج، وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔اللہ تعالی حضرت کی مغفرت فرمائے، اور آپ کے درجات کو بلند فرمائے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے