متفرقات

تحریک فروغِ اسلام کا 3 رکنی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے آج روانہ ہوگا

وفد کے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد ریلیف کا انتظام کیا جائے گا

تحریک فروغِ اسلام رفاہی خدمات کے لئے ایک مستقل پلان رکھتی ہے جس کے تحت اکثر و بیشتر وسعت کے مطابق حقیقی ضرورت مندوں کی مدد کا سلسلہ جاری رہتا ہے.
آفات ناگہانی جیسے دنگے، سیلاب وغیرہ میں بھی تحریک ذمہ داری کے ساتھ منفرد انداز میں امداد کرتی ہے، دہلی دنگوں کے بعد بھی تحریک کے ایک وفد نے پہلے جائزہ لیا تھا اس کے بعد وہاں کے ائمہ مساجد کے ذریعے لوگوں کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے خاطر خواہ مدد کی تھی.
خطہ کوکن کے کچھ علاقوں میں آۓ ہوئے سیلاب کی خبر آتے ہی بانئ تحریک پیر طریقت حضرت قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب (نائب سجادہ نشین درگاہ سرکار بندگی) فکر مند تھے کہ وہاں کے لوگوں کی مدد کیسے کی جائے، اطلاعات مل رہی تھیں کہ وہاں کے راستے بند ہیں مگر کل ہی خبر ملی کہ چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے، لہٰذا ذمہ داران نے کل ہی ایک وفد تشکیل دیا جو آج ان شا اللہ بھیونڈی سے روانہ ہو جائے گا، وفد میں تحریک کے نیشنل سیکریٹری نعمان احمد رضوی، شاخ بھیونڈی کے نائب صدر مفتی ساجد پٹیل، نائب سیکریٹری عابد بوبڑے شامل ہیں، یہ لوگ آج رات بھیونڈی سے نکل کر صبح چپلون، مہاڑھ،کھیڈ وغیرہ کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کریں گے اسی کے مطابق تحریک کی جانب سے ریلیف کا انتظام کیا جائے گا.

عقیل احمد فیضی
ہیڈ آفس انچارج
تحریک فروغِ اسلام، الہند
9473962637

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے