31/ جولائی بروز سنیچر 2021/ کو دارالعلوم اعجازمصطفی قصبہ خاص گوراچوکی ضلع گونڈہ میں "رضا اکیڈمی و تحفظ ناموس رسالت بورڈ” کے بینر تلے خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت علامہ محمداسرار احمد فیضی واحدی صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ کی صدارت۔شہزادہ خطیب لاثانی حضرت مولانا غلام جیلانی علیمی کی قیادت میں علماء کرام، مفتیان عظام، ائمہ کرام ،دانشوران کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں تحفظ ناموس رسالت بِل’کو لے کر خاص گفتگو ہوئی، حضرت علامہ مولانا محمد عباس رضوی صاحب قبلہ (قومی ترجمان رضا اکیڈمی ممبئی) بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے،آپ نے کہا کہ وزیراعلی جناب یوگی ادیتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بِل کو جلد از جلد منظوری دی جائے ،اس بِل کے آنے سے معاشرے میں امن و شانتی پھیلی گی، حضرت مولانا اسرار احمد فیضی صاحب نے کہا کہ قرآن عظیم یا نبی اخر الزماں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یا کسی بزرگ کی توہین کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی یہ قبیح حرکت نہ کر سکے،اور ایسے شخص کو کم از کم ، تین سال یا زیادہ سے زیادہ سات سال تک کی سزا دی جائے اور ہر اس پر 10،000 / – دس ہزار روپئے تک جرمانہ ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا ، جو 50،000 / – پچاس ہزار روپئے تک ہوسکتا ہے۔ اس کے تحت ہونے والے تمام جرائم ناقابل ضمانت اور پہلی جماعت کے مجسٹریٹ کے ذریعہ نہ قابل سماعت ہوں گے۔تلاوت قاری آصف علیمی،نظامت مولاناغلام غوث ساقی صاحب نے انجام دیا، مولانا ربیع اللہ علیمی پرنسپل دارالعلوم اعجاز مصطفیٰ قصبہ خاص اور مولانا بدرالدین علیمی نے بھی خطاب کیا، مولانامحمدقمرانجم فیضی، مولانا نذیر احمد،مولاناشفیق مشاہدی،مولانااسامہ امجدی،مولاناعثمان رضا،مولاناربیع اللہ،مولاناعبدالمبین،مولاناغفران،مولانا وسیم فیضی،مولاناشریف،حافظ محب الرحمن ،مولانانعیم،مولانامشتاق،مولانامحمدرضا،حافظمحمدعلی،حافظ مجیب،مولانااظھار،قاری محبوب نظامی،مولاناابوالکلام نوری،مظھرگونڈوی،مولانامعراج،
حافظ مسرت علی،جناب رئیس خاں،محمدحسین،محمدسلمان،محبوب علی خان،حافظ عبدالصمدوغیرہ موجود تھے