متفرقات

اب تحفظ ناموس رسالت بل کی آواز پارلیمنٹ میں گونجے گی!

ممبر آف پارلیمنٹ سنجئے سنگھ نے کہا کہ میں اس بل کو لیکر پارلیمنٹ میں اپنی آواز اٹھاؤں گا۔

سبھی مسلم ممبران آف پارلیمنٹ تحفظ ناموس رسالت بل کو پاس کروانے کیلئے ملک کے ایوان بالا میں اپنی آواز بلند کریں۔سید معین میاں

تحفظ ناموس رسالت بل(پیغمبر محمد ﷺ بل)جب تک پاس نہیں ہوگا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔الحاج سعید نوری
دھلی۔31/جولائی ٹی این آر بورڈ اور رضااکیڈمی و آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء کے سربراہان حضرت مولانا سید معین الدین اشرف صاحب اور الحاج محمد سعید نوری صاحب نے عام آدمی پارٹی کے راجئے سبھا ممبر جناب سنجئے سنگھ سے تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ آپ اس بل کے تعلق سے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں اس پر سنجئے سنگھ صاحب نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور آپ صاحبان سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی بات پارلیمنٹ میں ضرور پہنچاؤں گا بہت دنوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کے جائز مطالبے کو بغوردیکھ رہا ہوں میں بذات خود بھی آپ کے نظریے سے متفق ہوں کیونکہ دنیا کے کسی بھی مذہب کے پیشوا کے خلاف توہین آمیز جملہ یہ اظہار خیال کی آزادی نہیں ہے بلکہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ایسی گھناؤنی حرکت سے دنیا میں چین و سکون کے بجائے نفرت کا ماحول پیدا ہوتا ہے ہم اس لئے یہ بات لہ رہے ہیں کہ آئے دن کچھ برسوں سےشرپسند عناصر مذہبی پیشواؤں کی توہین کررہےہیں تاکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا تانا بانہ بکھر جائے اور ان شرپسندوں کی یہی منشاء ہے کہ ملک میں بھائی چارے کی فضاء ہموار نہ ہوسکے سنجئے سنگھ نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے ہندوستانی پارلیمنٹ میں میں بذات خود آواز اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔اسلام اور پیغمبر اسلام و بزرگان دین کے خلاف نفرت انگیز پیغامات پھیلانے والوں کے خلاف پارلیمنٹ میں سب سے پہلے میری آواز گونجے گی میں بھی چاہتاہوں کہ پیغمبر محمد بل پاس ہو میں دیکھ رہا ہوں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کے واقعات بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں ایسے ناقابل معافی جرم پر حکومت ہند کی خاموشی سے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو دوسری طرف مسلمانوں میں عدم اعتماد کا ماحول بڑھتا ہی جارہاہے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات مسلمانوں کیلئے سب سے عزیز ترین ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کی ادنی سی توہین ہرگزبرداشت نہیں کرسکتا بلکہ کسی بھی مذہب کے لوگ اپنے پیشواؤں کے خلاف توہین برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔سنجئے سنگھ نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام صرف مسلمانوں کے دلوں میں ہی نہیں ہمارے بھی دل میں بستے ہیں میں ان کا ذاتی طور پر بہت احترام کرتا ہوں وہ سارے جہان کیلئے رحمت بنکر تشریف لائے ہیں ان کا پیغام پوری دنیا میں امن چاہتا ہے ان کی توہین کرنا ناقابل معافی جرم ہے اس سلسلے میں میں بذات خود وزیر اعظم سے بات کروں گا اور پارلیمنٹ میں آواز بھی اٹھاؤں گا ان کی بات سن کر ٹی این آر بورڈ کے صدر معین المشائخ مولانا سید معین الدین اشرف نے کہا کہ سنجئے سنگھ صاحب آپ کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اور آپ کے پاس اسی امید سے آئے بھی ہیں ہمیں یقین ہے کہ آپ ہماری طرف سے پارلیمنٹ میں ضرور آواز بلند کریں گے اس پر سنجئے سنگھ نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں یہ خواہش آپ ہی کی نہیں ہماری بھی ہے انھوں نے کہا کہ آپ ہماری طرف سے ممبران آف پارلیمنٹ سے گزارش کریں کہ وہ ہمارے اس مطالبے کا حصہ بنیں اور ملک کے وزیراعظم سے درخواست کریں کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کو پاس کروائیں تاکہ ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوسکے اور گنگا جمنی تہذیب برقرار رہے ساتھ ہی ساتھ رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ شرپسندعناصر کے حوصلوں کو کچلنے کیلئے مذہبی پیشواؤں اورتحفظ ناموس رسالت بل(قانون) کی سخت ضرورت ہے نوری صاحب نے مزید کہا کہ سنجئے سنگھ صاحب نے جس طریقے سے ہمارے جائز مطالبات پر لبیک کہا ہے اس کیلئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سبھی مسلم ممبران آف پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ جب سنجئے سنگھ پارلیمنٹ میں اس بل کو لیکر آواز اٹھائیں تو اس وقت سبھی مسلم ممبران پارلیمنٹ ان کی آواز میں اپنی آواز بلند کرکے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کریں ہم سنجئے سنگھ کی اس جرات مندانہ اقدام پر رضااکیڈمی آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء اور دیگر تنظیموں اور مسلمانوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب تک تحفظ ناموس رسالت بل پاس نہیں ہوگا ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم چین سے ہرگز نہیں بیٹھ سکتے واضح رہے کہ ان دنوں معین المشائخ سید معین میاں اور اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سے ملک کی راجدھانی دھلی میں خیمہ زن ہیں ۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے