متفرقات

من کی بات‘ میں کسانوں کے مسائل پر مودی کی خموشی حیران کُن: کانگریس

نئی دہلی: ہماری آواز/ 27 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں ایک ماہ سے تحریک چلانے والے کسانوں کی بابت کچھ نہیں کہا اور ان کی یہ خموشی حیران کُن ہے پنجاب کانگریس کے رہنما اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بِٹّو، جسویر سنگھ گِل اور پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے رکن کُلبیر سنگھ زیرا نے اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریڈیو پر مسٹر مودی کے ’من کی بات‘ کا امسال کا یہ آخری ایپیسوڈ تھا‘ لیکن انہوں نے ایک ماہ سے کاشت کاری سے متعلق قوانین کو واپس لینے کے لیے تحریک چلانے والے کسانوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ مسٹر مودی نے ماحولیات، جنگلات، آوارہ جانور، نوجوانوں، بزرگوں کی اور خود کفیل ہونے وغیرہ کی بات کی ہے لیکن جو کسان کڑکڑاتی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں‘ ان کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں بولا۔
پنجاب کانگریس کے رہنماؤں نے قبل ازیں جب مسٹر مودی کے ’من کی بات‘ کے نشر کے دوران یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے حکومت سے انھیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے