متفرقات

حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ ایک جامع الصفات شخصیت کے مالک تھے۔ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد(علی گڑھ) میں عرس حافظ ملت کے موقع پر علما کا خطاب

علی گڑھ: 16جنوری// حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبدالعزیز محدث مرادآباد علیہ الرحمہ(بانی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ، یوپی) اپنی گوناگوں خوبیوں اور علمی و اخلاقی عظمتوں کے اعتبار سے بالکل منفرد و یکتائے روزگار اور ایک جامع الصفات شخصیت کے مالک تھے۔ان خیالات کا اظہار مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد (وحید نگر) علی گڑھ میں منعقد عرس حافظ ملت کے موقع پر ضیاء الرحمن امجدی(استاذ مدرسہ ھذا) نے اپنے خطاب میں کہا۔مزید انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف ایک عالم دین، حافظ قرآن اور متقی و پرہیزگار بزرگ تھے بلکہ اپنی غیر معمولی فکری صلاحیتوں کی بنیاد پر اپنے ہم عصروں میں زبردست امتیازی شان بھی رکھتے تھے، شب و روز دینی کاوشوں کے باوجود جن مسائل کے مضمرات وعواقب کو اصحاب فکر ونظر حل کرنے میں ناکام ہوجاتے حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ ادنی غور و فکر اور معمولی توجہ سے ان کے تمام گوشوں کا تنقیدی جائزہ لے کر آسان فرما دیا کرتے۔ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ بھوجپور ضلع مرادآباد، یوپی میں دوشنبہ 1314ھ میں پیدا ہوئے، آپ نے اعلیٰ تعلیم دارالخیر اجمیر شریف میں خلیفہ اعلیحضرت حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مولانا حکیم امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ (مصنف بہار شریعت) سے حاصل کی اور خلافت و اجازت بھی حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ سے حاصل کی۔ حضور حافظ ملت کا تمام انسانوں کے لیےارشاد گرامی ہے۔ (1) انسان کو مصیبت سے گھبرانا نہیں چاہیے کامیاب وہ ہے جو مصیبتیں جھیل کر کامیابی حاصل کرے، مصیبتوں سے گھبرا کر مقصد کو چھوڑ دینا بزدلی ہے۔(2) اپنی قدر پہلے خود پہچانو دنیا میں باعزت بنوگے. (3) جس نے اپنا وقار خود خراب کرلیا دنیا کی نظر میں بھی ذلیل وخوار ہوا۔ (4) اتحاد زندگی ہے اور اختلاف موت ہے۔ (5) جسم کی قوت کے لیے ورزش ضروری ہے اور روح کی قوت کے لیے تہجد ضروری ہے۔ (6) تضیع اوقات سب سے بڑی محرومی ہے۔ (7) میرے نزدیک مخالفت کا جواب کام ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کا وصال یکم جمادی الآخرہ 1396ھ میں ہوا،آپ کا مزار مبارک الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے صحن میں ہے۔مولانا غلام مرسلین جامعی (استاذ مدرسہ ھذا ) نے کہا کہ آج تمام مسلمانوں کو حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ کے اس کو قول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے” زمین کے اوپر کام زمین کے نیچے آرام”۔ نعت و منقبت کے گلدستے محمد انس ،محمد مونس نے پیش کیے۔ اس موقع پر محمد اسرار صاحب اورمدرسہ ھذا کے طلباء موجود تھے۔
زیر اہتمام:کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھAttachments area

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے