متفرقات

15 جنوری کو ہونے والے کسان مورچہ کو کامیاب بنانے کی کوشش

ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5جنوری// کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتوں کے دوران ۵ جنوری کو ويكرولی جماعت اسلامی ہند کے آفس پر میٹنگ رکھی گئی۔تمام تنظیمیں،ہم خیال سنستھاوں،طبقات کے کارکنان نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔   میٹنگ میں امول مڈامے،راکیش راٹھوڑ،سچن کامبلے، شاکر شیخ، سندیپ یولے،رنجن کیدار، مہیندر سلوے، کامبلے گروجی، سنیل ادسولے، کیڈرك ڈیسوزا، جگتار سنگھ/ ہرمندر سنگھ نے شرکت کی۔    واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔مقررین نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مورچے کی کامیابی کے لیے اور مرکزی سرکار کی فسطائی سوچ کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانب سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی تاکید کی۔ اس دوران مقررین نے کسانوں پر ہونے والی بربرتا اور نا انصافی کی کڑے الفاظ میں نندا کی۔کسان الائنس مورچہ کی جانب سے ریاض الدین شیخ،عبد الواحد فرنانڈس، یوگیش شندے کے زیرِ نگرانی  میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے