ہردوئی: ہماری آواز(یاسرعبدالقیوم قاسمی) 5 جنوری// گوپامؤ کے مشہور عالم دین مولوی انصاراحمد کے فرزند سعید احمد ندوی کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا، ان کے انتقال سے قصبے میں صف ماتم بچھ گئی، وہ 48 برس کے تھے، مرحوم دیندار، انتہائی خلیق، متواضع، نرم دل اور ہر دلعزیز شخصیت کے حامل تھے، بعد ظہر مولانا محمد حسن قاسمی نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں علماء وحفاظ سمیت بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
گوپامؤ قصبے کے محلہ بنجارہ واقع مسجد بندگی میاں کے متولی و مدرسہ نظامیہ تعلیم القرآن کے ناظم سعید احمد قلب کے عارضہ سے دوچار تھے، گزشتہ اتوار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، انتقال کی خبر ملتے ہی دینی و سماجی حلقے سوگوار ہو گئے، پسماندگان میں اہلیہ، دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں ہیں، اگلے روز بعد ظہر مولانا محمد حسن قاسمی نے ان کی نماز جنازہ ادا کرائی، نماز جنازہ کے بعد عام قبرستان میں نم آنکھوں کے ساتھ تدفین عمل میں آئی، اس موقع پر جمعیت علماء ہند کی مقامی شاخ کے صدر ومدرسہ اصلاح المسلمین کے ناظم مولانا محمد شاہد قاسمی، درگاہ ساغر یہ سندیلہ کے سجادہ نشین معیزالدین احمد صابری چشتی نظامی، مولانا محمد عمران ندوی، مولانا حمایت اللہ، مولانا عبدالرحمن جامی، حافظ محمد دلشاد، مولانا محمد راشد قاسمی، سابق چیئرمین حاجی زاہد خان، نوشاد ندوی، سا بق چیئرمین ولی محمد ، مولانا اسامہ، مولانا عرفان، مولانا عبدالجبار، اویس خان، سبھاسد شمسل خان، لاکھا، علی محمد، چھمو میاں، سلیم ساغری، شاکر علی، جنید احمد، منظور ساغری، مشکور احمد، حمید ساغری، ندیم ، شاہد، محمد عارف، زاہد، خالد علی، عمران، شعیب احمد، ببو، آصف خان، فیاض الدین، ذوالفقار خان، شکیل ملا، حافظ اکرم، مرزا نصیر بیگ سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔