رضا اکیڈمی دہلی زون کی جانب سے جامعہ فاطمہ ام الخیر کھجوری میں میٹنگ کا انعقاد
نئی دہلی: 6اپریل، ہماری آواز(محمدطیب رضا)
پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے نر سنگھا نند کے خلاف مسلمانوں کا غصہ ابھی کم نہیں ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم تنظیموں وسیاسی ،سماجی اور مذہبی نمائندوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا نہ صرف دباؤبنایا جارہا ہے بلکہ قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں شمال مشرقی دہلی کی شر ی رام کالونی کھجوری میں واقع جامعہ فاطمہ ام الخیر میں رضا اکیڈمی دہلی زون کی کھجوری کمیٹی کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت ﷺکی مناسبت سے اہم ذمہ داران و علمائے کرام کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دہلی زون کے سربراہ سید محمد عظیم نے شرکت کی۔اس موقع پر علمائے کرام نے متفقہ طور پر یہ کہا کہ ہم شان رسالت میں ذرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے اور جو گستاخی کرے گا اس کے خلاف قانونی ہتھیار اٹھانے کے لئے مجبور ہوں گے اس لئے ملک کی سالمیت وبقا کے لئے ضروری ہے کہ حکومت بھی ایسے لوگوں کے خلاف فورا ایکشن لے اور سخت سے سخت سزا بھی دے۔علمائے کرام نے اس بات پربھی زور دیا ہے کہ ہم بطور احتجاج جگہ جگہ تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے اجلاس منعقد کریں اگر بڑے اجلاس کی اجازت نہ ملے تو چھوٹے چھوٹے پروگرام کرکے ہی نئی نسلوں کے اندر ایمانی حرارت پیدا کریں۔جن علمائے کرام نے شرکت کی ان میں ،مولانا صوفی اشفاق احمد نوری (سیکریٹری)مولانا توصیف احمد امجدی(نائب صدر)،قاری گلزار احمد چشتی(نائب سیکریٹری)مولانا عبدالواحد قادری،مولانا عامر،مولانا توصیف رضا،مولانا اسلام ،مولانا نجم الدین خان،قاری فہیم احمد،قاری انصاررضا اورقاری ارشد میاں وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
کیپشن۔۔۔۔۔۔جامعہ ام الخیر میں منعقدہ میٹنگ میں علمائے کرام