متفرقات

نئی دہلی: گستاخ رسول کے خلاف ویلکم تھانے میں تحفظ ناموس رسالت ایکشن ٹرسٹ نے د رج کرائی شکایت

نئی دہلی: 6اپریل، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
ڈاسنا مندر کے مہنت نر سنگھا نند سرسوتی گذشتہ ایک ماہ سے متنازع بیانات دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں مگر گذشتہ دنوں انہوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف بھی بے ہودہ بیان دے ڈالے جس کی وجہ سے ملک بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔جگہ جگہ مہنت کا پتلا جلایا جارہا ہے اور تھانوں میں شکائتیں درج کرائی جارہی ہیں۔آ ج ویلکم تھانہ میں تحفظ ناموس رسالت ایکشن ٹرسٹ دہلی کی جانب سے مقامی علمائے کرام و سرکردہ افراد کی موجودگی میں نر سنگھا نند کے خلاف شکایت درج کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے والے ڈاسنا مندر کے مہنت نرسنگھا نند سرسوتی و ان کے ۴ نامعلوم ساتھی پچھلے کچھ دنوں سے ملک کی پر امن فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے د و بڑے طبقوں کے درمیان دراڑ پیدا کرناچاہ رہے ہیں اور گذشتہ دنوں نبی آخر الزماں حضر ت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں بھی نازیبا الفاظ کہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے ایسے شخص کے خلاف فورا قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ملک کا امن و امان برقرار رہے۔ تحفظ ناموس رسالت ایکشن ٹرسٹ کے ضلع صدر کلیم حسین نے بتایا کہ ہم نے ویلکم تھانے میں نرسنگھا نند کے خلاف شکایت درج کرادی ہے اگر اس نام نہاد مہنت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو ہم لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سڑکوں پر بھی اتریں گے اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔اس موقع پر نورالنبی مسجد ویلکم کے کے خطیب وامام مولانا محمد علی مصباحی ،جامعۃ البرکات خورشید العلوم کے مہتمم قاری الیاس برکاتی، مسجد نورافشا کے خطیب وامام قاری توقیر رضا ،سماجی کارکن ناظم نوری،پرویز پٹھان،عامر رضا ازہری،محمد عمران ،دلشاد،شان ،نور عالم ازہری اوراکرام اشرفی وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔

کیپشن۔۔۔۔۔۔۔شکایت درج کرانے کے بعد تحفظ ناموس رسالت ایکشن ٹرسٹ کے ذمہ داران

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے