نئی دہلی: 6اپریل، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
لکشمی نگر کے رمیش پار ک میں جشن حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا صوفی محمد اشفاق نوری حسنی نے کی۔تلاوت قرآن کریم سے آغاز ہونے والے جشن میں صوفی حیدر علی،صوفی توفیق،سعیدالرحمن اورسعود نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا اشفاق میاں جانی نے کہا کہ حضرت علی کی زندگی کا ایک ایک گوشہ امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔اس لئے ہمیں مولائے کائنات کا جشن منانے کے ساتھ ہی آ پ کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرنا چاہئے۔صوفی آفتاب اشفاقی کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔اہم شرکا میں مولانا عبدالرزاق، صوفی توفیق،صوفی شفیق اورصوفی حسیب کے نام قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کا اختتام صلوٰۃ وسلام اور مولانا اشفاق نوری کی دعا پر ہوا۔