فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی) 17 جنوری//
آج مقامی جمعیتہ علماء شاخ فتح گڑھ کے زیر اہتمام موضع،رکھا،میں غریب ونادار بچوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے کپڑے پاکر بچوں کے چہرے کھل اٹھے اس موقع پر ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہاکہ ضرورت مندوں،بےسہارالوگوں کی مدد کرنا عبادت ہے اور بلا تفریق مذہب وملت انسانوں کی خدمت،اورکمزورں،کی مدد بے غرض نصرت اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہے انھوں نے کہا جمعیتہ علماء فرخ آباد تمام صاحبان خیر سے اپیل کرتی ہے وہ سماجی خدمات کے ذریعے بندگانِ خدا کی مدد کے لئے اپنے ہاتھ بڑھائیں اور اس وقت پورے ملک میں جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم جاری ہے اس میں حصہ لیں 13فروری تک ممبر سازی مہم جاری رہے گی مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہاکہ قابل مبارکباد ہیں جمعیتہ علماء فتح گڑھ کے عہدے داران وکارکنان جنہوں نے اس بہترین عمل کے لئے جدو جہد کی اللہ تعالیٰ آپ حضرات کی کاوشوں کو قبول فرمائے پروگرام کی صدارت مولانا محمد اسامہ قاسمی نے کی نظامت کے فرائض فتح گڑھ جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب صاحب نے انجام دیے اور سکریٹریان حافظ محمد عمران،حافظ محمد سلمان،عمران جماعتی،وغیرہ نے تمام انتظامات کی ذمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دیا