کرشنا نگر/نگر: 2اکتوبر، ہماری آواز
رجسٹرار آئی اے آر مشن پبلک اسکول کرشنا نگر نیپال نے اطلاع دی کہ آج ۱ اکتوبر بروز جمعہ کو عرس رضوی بنام سائٹسٹ ڈے (یوم سائنس داں) کا پہلا سیشن ہو اینڈ وہاٹ واز امام احمد رضا ورک شاپ تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں مشن کے طلبہ نے پر زور تیاری کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے حصہ لیا،تعارفی خاکہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی محمد ساجد احمد رضوی بانی و سر براہ اعلی آئی اے آر مشن پبلک اسکول نے امام احمد رضا رضی اللہ تعالی عنہ کی سائنسی خدمات حیرت انگیز انکشافات کیے جسے سن کر مشن کے پرنسپل و دیگر اساتذہ بیک زبان کہہ اٹھے "یا اللہ ہمارے اس عظیم راہ نما کی خدمات کو پردہ گم نامی میں کیوں رکھا گیا، یقینا عصری دنیا سے امام کو متعارف نہ کرانا جدید علوم وفنون کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے” ساتھ ہی مشن کے طلبہ محمد صابر رضا ناگ پور، محمد عظیم خان،محمد تابش رضا،محمد ریحان رضا، محمد شہزاد خان،محمد سرفراز خان،محمد شاھد، محمد زین العابدین،محمد ذی شان،محمد اعجاز احمد ،محمد شہباز ،محمد سیف اللہ خان، محمد فیض النبی سدھارتھ نگر، محمد سمیر،عبد الحکیم، نصرت جہاں، صائمہ خاتون، احمد رضا وغیرہ نے امام احمد رضا نالج ٹرانسفرمیشن مومنٹ میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تک امام کے سائنسی خدمات پر بحث ومباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے عرس رضوی کے سہ روزہ پروگرام کا پہلا سیشن تمام کیا گیا ساتھ ہی دوسرے روز کا شیڈول جاری کیا گیا جس میں طلبہ مشن پبلک اسکول صبح نو بجے سے یکے بعد دیگرے خطاب اور نالج مومنٹ کے دوسرے سیشن میں شرکت کریں گے،اس کے بعد عرس رضوی بنام شائٹسٹ ڈے میں قلم کار حضرات اپنا اپنا مقالہ پیش کریں گے ،اور آخری دن ،یک شنبہ یعنی اتوار کو سید اولاد رسول قدسی مفتی اعظم امریکہ،ظاہر عزیزی ناروے،غلام سید علیگ،وسیم علیمی،ایمن پروین،سرتاج حسین،محمد ساجد احمد شہر عالم رضوی صاحب الگ الگ عنوانات پر تحقیقی بیانات پیش کریں گے،واضح رہے کہ لگ بھگ سارے خطاب انگریزی زبان میں ہی ہوں گے۔