متفرقات

کانگریس 15 جنوری کو ’کسانوں کا یوم حقوق‘ منائے گی

نئی دہلی: ہماری آواز/ 09 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے ساتھ بے رحمی سے پیش آکر ان کے حقوق کو کچل رہی ہے لہٰذا پارٹی 15 جنوری کو ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے بطور منائے گی اور ریاستی ہیڈکوارٹر میں راج بھون کا محاصرہ کرے گی۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کارکنان 15 جنوری کو ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے بطور کسانوں کے مطالبے کی تکمیل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے اور اس کے لیے ریاست اور ضلع سطح پر دھرنا اور مظاہرے کا پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان ’کسانوں کے یوم حقوق‘کے دوران ریلی اور دھرنا منعقد کرنے کے بعد تمام ریاستی ہیڈکوارٹر میں راج بھون کے لیے مارچ کریں گے اور پورے ملک میں راج بھون کا محاصرہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کسانوں کے تئیں کبھی کوئی حکومت اتنی بے دردی سے پیش نہیں آئی ہے۔ حکومت میٹنگ پہ میٹنگ کر کے کسانوں کو تھکانا چاہتی ہے لیکن کسان تھکنے کو تیار نہیں ہے۔ وہ نہ جھکنے والے ہیں اور نہ ہی رکنے والے ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے