متفرقات

خوش خبری: عرس رضوی پر ہوگا سہ ماہی عرفان رضا(مرادآباد) کے "مصلح اعظم نمبر” کا رسم اجرا

یقیناً یہ نوید جاں فزا خواجہ تاشان رضویت کے لیے خصوصاً اور جمیع اہل سنت کے لیے عموماً باعث خوشی و مسرت ہوگی کہ مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری محدث بریلوی قدس سرہ کے عرس کے مبارک موقع پر ان شاءاللہ تعالی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا ،،مصلح اعظم نمبر،، پوری ‌آب و تاب کے ساتھ منظر عام پر آرہا ہے۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری بریلوی قدس سرہ کے اصلاحی کارناموں پر مشتمل یہ علمی و تحقیقی شمارہ پانچ ابواب کو محیط ہے۔شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی کی سرپرستی میں نکلنے والے اس مجلے کے لیے جماعت اہل سنت کے مشہور ارباب قلم نے ‌نہایت عمدہ پیرائے میں مضامین ‌ سپرد قرطاس کیے ہیں اور معروف مشائخ عظام نے اپنے گراں قدر تاثرات سے نواز کر عزت افزائی فرمائی ہے ۔بحمدہ تعالی ‌سہ ماہی عرفان رضا کی ‌ٹیم نے ‌اس علمی و فکری دستاویز کو خوب سے خوب تر بنانے میں حتی المقدور کوشش کی ہے، جمیع ‌ برادران اہل سنت سے گزارش ہے کہ اس وقیع رسالے کا مطالعہ فرمائیں اور ٹیم سہ ماہی عرفان رضا کو دعاؤں سے نوازیں!

رسم اجراء:
ان شاءاللہ تعالی عرس رضوی کے موقع پر ممبر اعلی حضرت سے 25صفر المظفر کو علماء ومشائخ کے ‌ہاتھو‌ں سے اس ‌مجلے کا‌ رسم ‌اجراء ہوگا۔
اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول عام بخشے اور ذریعۂ بخشش و نجات بنائے آمین بجاہ طہ و یسین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

خصوصی آفر:

سہ ماہی عرفان رضا کا خصوصی شمارہ،
تحقیقی مضامین کا حسین مرقع ،
مصلح اعظم نمبر

دیدہ زیب ٹائیٹل،بیش قیمت کاغذ 186صفحات اصل قیمت 125، عرس رضوی کے موقع پر صرف تین دن 50 روپیے کی رعایتی قیمت کے ساتھ خریدیں اور موقع کا فائدہ اٹھائیں
آن لائن بھی بک کراسکتے ہیں ان نمبروں پر قیمت ارسال کرکے درج ذیل پتوں پر حاصل کر
سکتے ہیں

(1) جامعہ قادریہ بشیر العلوم قصبہ بھوج پور مرادآباد
(2)جامعہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی ‌، مرادآباد
(3) مسجد اعلی حضرت منڈیا‌سہالی مرادآباد

8923604732
9719267190

اپیل کنندگان:

محمد نفیس القادری امجدی

محمد ناظرالقادری مصباحی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے