متفرقات

طہارت قلب کا حصول سب سے بڑی کامیابی ہے: سید اشرف ملت

زورا ضلع شوپیان، کشمیر میں صوفی کانفرنس سے حضور اشرف ملت کا خصوصی خطاب

شوپیان/کشمیر: 27 ستمبر، ہماری آواز(نامہ نگار)

کشمیر میں حالات خراب ہونے کے بعد اس علاقے میں یہ پہلا پروگرام تھا، جس میں پلوامہ، شوپیان اور دیگر علاقوں کے درجنوں علماومشائخ اور سرکردہ شخصیات کے علاوہ آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ اور تنظیم المدارس جموں کشمیر کےسیکڑوں رضاکاران و کارکنان اور عوام اہل سنت شریک ہو ئے، پروگرام کا آغاز کشمیر کی بروایت کےمطابق صبح نوبجے تلاوت کلام پاک سےہوگیاتھا،بعدہ نعت منقبت اور تقاریر کا سلسلہ چلتا رہا، بعد نماز ظہر حضور اشرف ملت رونق اسٹیج ہوئے، علماومشائخ، اراکین انتظامیہ کمیٹی، اور عوام اہل سنت نے آپ کا پرجوش استقبال کیا، آپ کی گل پوشی کی گئی اورنعرہائے تکبیر ورسالت بلند کیاگیا، آپ نے مجمع کاذوق وشوق دیکھ کر ایک گھنٹہ سے زائد خطاب فرمایا، متعدد علماومشائخ کو حضرت کے ہاتھوں ایوارڈ بھی گیا۔

حضور اشرف ملت نے کہا کہ آج لوگ کامیابی مال ودولت کے حصول کو سمجھتے ہیں، لیکن قرآن پاک نے کامیابی دلوں کی صفائی اور تزکیہ کوقرار دیا ہے، ارشاد ربانی ہے کامیاب ہوا وہ جس نے اپنے دل کو پاک کرلیا، اور جس نے اسے گناہوں سے آلودہ کیا وہ ناکام ہوا، آپ نے کہا کہ تمام سماجی برائیوں کی جڑ قلبی بیماریاں ہیں، جیسے حسد، غیبت، حرص وہوس، لالچ، تکبر، انانیت، وغیرہ، جب یہ کسی کے دل میں گھر کرجاتے ہیں تو باطنی دنیا تاریک ہوجاتی ہے، لہذا ہرحال میں قلب کی طہارت کا خیال ہوناچاہیے
مولانامقبول احمد سالک مصباحی نے بورڈ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ بلا تفریق پورے ہندوستان کےعلماوصوفیا کی تحریک ہے، اور جمووکشمیر کے صوفیاوعلمابھی اس میں شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ صوفیا کشمیر کی بڑی تعداد کاتعلق سادات سمنان سے ہے اور مخدوم اشرف جہانگیر بھی سمنان سے آئے اس طرح کچھوچھہ اور کشمیر کا بڑا گہرا تعلق ہے۔
مولانا گل محمد کشمیری فاضل جامع ازہر نے عربی زبان میں خطاب کیا جس خلاصہ یہ تھا کہ حضور اشرف ملت اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہیں جو قائد اعظم کی شکل میں جلوہ گر ہوئے ہیں، ہمیں آپ کی اتباع کرنی چاہیے، ان کے جھنڈے نیچے جمع ہوکر اپنے مسائل حل کرنا چاہیے، انھوں نے کہاکہ ہم جموں کشمیر میں حضرت کاتمام علماءومشائخ کی جانب سے استقبال کرتے ہیں۔ مولانا عظیم اشرف بورڈ افسانہ دہلی نے علما ومشائخ سے رابطہ کیا اور بورڈ کے اغراض ومقاصد اور ممبر سازی کی اہمیت سے واقف کرایا اور بتایا کہ جب تک کشمیر کے علماومشائخ تنظیمی سطح پر متحد نہیں ہوں گے، ہماری جد وجہد کاکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
پروگرام کاانعقادآل انڈیاعلماومشائخ بورڈ اور اہل سنت تنظیم المدارس کے اشتراک سے عمل میں ایا
پروگرام میں مولانا محمد معشوق اشرفی مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر پونچھ، جموں،مولاناغلام مصطفی اشرفی جامعہ امام جامع مسجد سرکار کلاں، درگاہ لال پاک شاہ غازی پونچھ، مولانا طفیل حافظ طفیل اشرفی مدرسہ صفۃ العلوم فتح پورمنڈی پونچھ،مولاناداؤداحمد اشرفی جامعی، مہتمم مدرسہ حبیب العلوم سرنگوں جموں، مولانامحمد اشرف ٹھکرو، بیج بہاڑا، کشمیر جنرل سکریٹری تنظیم المدارس ایل سنت صوفی جموں کشمیر،مولانامفتی فاروق حسین مصباحی مرکزی خطیب جامع مسجد پونچھ، مولانامدثرنعیمی امام نعیمی جامع مسجد پونچھ، مفتی محمد اسلم مصباحی، جموں کشمیر مہتمم جامعہ عثمانیہ، مولاناحافظ محمد نصیرالدین راجوری جامع مسجدجموں کشمیر، مولاناقاری منظور حسین نعیمی امام جامع مسجد سنائی، پونچھ جموں کشمیر،
مولانا غلام محمدرضوی مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہرا، رضاآباد، ڈوڈہ جموں کشمیر،مولانا ابرار انجم مدرسہ کنزالایمان میگناڈ، پونچ،مولانا اعجاز الحق بخاری،مولانا نصیرالدین نقش بندی، مدرسہ معینیہ نظامیہ راجوری جموں کشمیر،حافظ مظفر احمد تیلی، مہتمم جامعہ صابریہ کنزالایمان، زورا، شوپیاں،مولاناحافظ اصغر حسین قادری صابریہ،حافظ طیب حسین صابریہ ماسٹر مشتاق احمد صابریہ وغیرہ کی تشریف آوری سے پروگرام میں چار چاند لگ گئے۔
اس موقع سے مولانا زبیر احمد خان ابن مشتاق احمد خان نائب چیر مین تنظیم المدارس، ومہتمم مشتاق میموریل ٹرسٹ،اننت ناگ کشمیراورپیر حمید اللہ حقانی چیر مین تنظیم المدارس خانقاہ بڈگام کشمیرکوحضور اشرف ملت کے ہاتھوں ایوارڈسے نوازا گیا، اور حضور اشرف ملت کو تنظیم المدارس اہل سنت صوفی جموں وکشمیر کی جانب سے شیخ العالم ایوارڈبرائے اعتراف پورے عالم اسلام میں فروغ تصوف کو اجاگر کرنے اور سنیت وفکریہ تصوف کوہرسطح پر مضبوط مستحکم کرنےودیگر فلاحی خدمات نوازا گیا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے