سجادہ نشین بنائے جانے پر حضرت سید سہیل میاں صاحب کا استقبال کیا جائے گا…..
جامع رشد و ہدایت منبع اخلاق وکردار سید میر محمد طاہر میاں بلگرامی کا عرس چہلم
اور ان کے جانشین حضرت علامہ سید سہیل میاں صاحب کو سجادہ نشین بنائے جانے پر ۲۸ ستمبر کو خوشبو میرِج ہال متصل جامعہ مسجد ستارگنج میں فاتحہ و استقبالیہ پروگرام منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
حضرت سید طاہر ملت کی حیات و خدمات اور انکی روشن یادوں کو تازہ کرنے کے لئے ستارگنج کی عوام نے اس عظیم کانفرنس میں انکے جا نشین شہزادۂ حضور طاہر ملت پیر طریقت مولانا سید سہیل میاں صاحب کو بحیثیت سرپرست مدعو کیا ہے پروگرام کی قیادت و سیادت شہزادگان طاہر ملت صوفئ طریقت حضرت سید سعید اختر اور شیخ طریقت حضرت سید رضوان میاں مشترکہ طور پر فرمائیں گے
پروگرام کے صدر حضرت مولانا مفتی قاسم رضا مصباحی خلیفۂ حضور تاج الشریعہ نے خبر دیتے ہوۓ بتایا کہ اس پروگرام کے انعقاد سے قبل ہی عوام الناس میں ایک جوش و خروش کا ماحول ہے، پروگرام کی قیادت کرنے والے خلیفۂ طاہر ملت مولانا قاری عارف القادری واحدی بانئ و ناظم مرکز منہاج الصالحات ستارگنج نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عوام الناس کو سیدنا طاہر ملت بلگرامی کی حیات و خدمات سے آگاہ کرانے کے لئے ہماری یہ بڑی پہل ہے اور ان شاءاللہ ہم ضرور کامیاب ہونگے کیونکہ سید طاہر ملت کی ستر سال سے زائد کا عرصہ دین و ملت کی فلاح و بہبود، اخلاق و محبت، الفت و ودت کو فروغ دینے کے لئے گزرا ہے
اس پروگرام میں بحیثیت مقرر خصوصی خطیب مشہور حضرت مولانا مفتی غفران رضا موریشش ساؤتھ افریقہ کی شرکت ہوگی جب کہ بحیثیت مداح شاعر اسلام مولانا راشد رضا مرکزی کی شرکت ہوگی پروگرام کی نظامت نقیب اہل سنت ادیب شہیر حضرت مولانا رفیق القادری واحدی صاحب انجام دیں گے ان کے علاوہ قرب و جوار کے علماء کرام و ائمہ مساجد شعراء اسلام شرکت کریں گے……