پریاگ راج(الہٰ آباد): 26 اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار)
یوں تو آج کل علماے کرام کے ساتھ علم اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خدا خیر کرے! نہ جانے کب یہ سلسلہ تھمے گا یا تھمے گا ہی نہیں کہ قرب قیامت کی نشانی جو پوری ہونی ہے۔۔۔۔۔۔۔ اب اس سلسلہ رنج و الم کی تازہ ترین کڑی مظہرِ مجاہدِ ملت ماہرِ ہفت لسان نمونۂ اسلاف حضرت علامہ عاشق الرحمان حبیبی صاحب بھی بن گئے۔ آپ کا الہٰ آباد میں واقع مدرسہ حبیبیہ میں آج صبح انتقال پر ملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ رٰجعون
علامہ عاشق الرحمن حبیبی جملہ علوم اسلامی میں مہارت ودرک رکھتے تھے۰ضرورت کےمطابق کامل ومکمل تحریروتقریر سےسنیت کی خدمت کرتےرھے، مسلک اعلی حضرت کے سرگرم مبلغ وداعی تھے اعلی حضرت کے مخالفت ان کو بر داشت نھیں تھی۰ سادہ طبیعت کےمالک سادگی پسند لیکن چہرہ بشرہ سے عالمانہ رعب وجلال ٹپکتا تھا، گفتگو عالمانہ طم طراق سے فرماتےتھے، اپنےاکابرین کےمعتمد تھے۔
اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرےان کی خدمات کو قبول فرمائے بہتر اجر و صلہ بخشے ان کےمشائخ کا جوار نصیب کرے اہل سنت کو ان کا نعم البدل مرحمت فرمائے اور ان کے متعلقین اور شاگردوں کو ان کی جدائی پر صبروسلوان عطافرمائے۔
آہ! مولانا عاشق الرحمان حبیبی بھی راہیِ ملک عدم ہوئے
بسرعت علمائے حق اُٹھتے جا رہے ہیں… عہد قحط الرجال وارد ہے…آج پھر اہلسنّت پر کوہِ غم ٹوٹ پڑا…. مظہرِ مجاہدِ ملت ماہرِ ہفت لسان نمونۂ اسلاف حضرت علامہ عاشق الرحمان حبیبی صاحب الہ آباد کا وصال ہوگیا۔
انا للہ و انا الیہ رٰجعون
مولیٰ کریم! بتوسل رسول کونین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم حبیبی صاحب کے درجات بلند فرما اور ان کے پسماندگان و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرما۔آمین
نوری مشن مالیگاؤں
26 اپریل 2021ء