آپسی بھائی چارے کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے: منور سیفی
رام گڑھ/جھارکھنڈ: 22اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) جماعت رضاے مصطفی ضلع رام گڑھ نے، رام گڑھ ڈی سی کے ذریعے ملک کے وزیراعظم کے نام میمورنڈم پیش کیا،آپ کو بتا دیں کی تاریخ 2021.04.02 کو دلی پریس کلب میں یتی نرسنگھانند سرسوتی نے اسلام کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے غلط اور نازیبا الفاظ کا استعمال کر انکی شان میں گستاخی کی ہے اور قرآن مقدس کو غنڈوں کی کتاب کہا ہے جسے مسلمان ہر گز برداشت نہیں کر سکتا، یتی نرسنگھانند نے اپنی کئ تقریروں میں اسلام کے ماننے والوں کو جہادی،آتنکوادی اور جسم فروشی کا کام کرنے والا بتایا ہے! جمات رضائے مصطفی ضلع رام گڑھ کے صدر مولانا ابو ہریرہ مصباحی نے کہا اس کے قبل بھی صدر جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بارے میں قابل اعتراض باتیں جیسے انہیں پاکستان کا ایجنٹ دہشت گرد کہا تھا جس سے باشندگان ہند کے جزبات کو ٹھیس پہنچا ہے. ایسے شخص کے خلاف غدارئی وطن کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا جائے!
جماعت رضائے مصطفی ضلع رام گڑھ، کے سیکرٹری قاری منور سیفی نے کہا کہ نرسنگھانند سرسوتی کے ذریعے ملک میں ہندو مسلم کے آپسی بھائی چارے کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے! اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود اب تک نرسنگھانند سرسوتی کے اوپر کوئی کارروائی نہیں ہونے پر جماعت رضائے مصطفی اسکی مذمت کرتا ہے! وہیں میمورنڈم میں وزیر اعظم سے نرسنگھانند سرسوتی کی گرفتاری کی اپیل کی گئی تاکہ ملک میں امن و شانتی کا ماحول قائم رہے!
میمورنڈم دینے والوں میں جماعت رضائے مصطفی ضلع رام گڑھ کے صدر مولانا ابو ہریرہ رضوی مصباحی، سیکرٹری قاری منور سیفی، نائب صدر ڈاکٹر عبدالباری،مولانا اقبال احمد مصباحی،نائب سیکرٹری محمد تنویر عالم،حافظ وسیم اکرم،محمد مقیم رضا