متفرقات

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے: ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادت گنج/بارہ بنکی (پریس ریلیز)
اللہ تعالیٰ کے کرم سے رمضان کریم کا با برکت میہنہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔جو لوگ ابھی غفلت کی نیند سورہے ہیں وہ خواب غفلت سے جاگ جاٸیں کیونکہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ آچکا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار لکھنٶ سے شاٸع پندرہ روزی ادبی ای میگزین کے ایڈیٹر اور ہندستان کے مشہور و معروف انٹرنیشنل شاعر محترم ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہا کہ جب رمضان المبارک کا میہنہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دۓ جاتے ہیں۔اور جہنم کے دروازے بند کۓ جاتے ہیں اور اسی کے ساتھ شیاطین کو بھی زنجیر میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ ذکی طارق نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور با برکت مہینے میں شیطانوں کو اس لیے قید کیا جاتاہےتاکہ مسلمانوں کو گناہ پر آمادہ نہ کرسکیں۔رمضان المبارک صرف اور صرف عبادت اور ریاضت کا مہینہ ہے لیکن افسوس کہ آج مسلمان رمضان المبارک کی قدروقیمت بھلا بیٹھا ہےودیگرمہینوں کی طرح رمضان المبارک قیمتی اوقات فضول کاموں میں برباد کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاٶن والے اس ماہ مقدس رمضان المبارک کو غنیمت اور اللہ کی جانب سے نعمت مانتے ہوۓ پوری یکسوٸی کے ساتھ اپنے گھروں پر رہ کر زیادہ سے زیادہ اپنا وقت عبادت وریاضت میں گزاریں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے