مالیگاؤں:26 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) اس جہان سے بکثرت علماے حق کا رحلت فرما جانا علم اُٹھ جانے کے مترادف ہے- حضرت مفتی عبد الحلیم صدیقی ہماری جماعت کے بزرگ اور فعال عالم دین تھے- بریلی شریف و کچھوچھہ مقدسہ کے چشمۂ عرفان سے فیضیاب تھے- حضور مفتی اعظم و حضور محدث اعظم و حضور قطب مدینہ کی روحانی برکتوں سے نوازے گئے تھے- آپ نے مدۃ العمر خدمت دین متین کا فریضہ انجام دیا- آپ کی رحلت ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہے- اس طرح کا اظہار خیال 25 اپریل اتوار کو بعد نمازِ عصر مدینہ مسجد میں منعقدہ بزمِ ایصالِ ثواب میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کیا- اس موقع پر قرآن خوانی و ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا- حافظ فراز احمد برکاتی نے دعا کی- حافظ محمد شاہد نے قل شریف پڑھا- شرکاے بزم میں پروفیسر حامد رضا، پروفیسر شاہد قریشی، فرید رضوی، شیخ آصف رضوی سمیت مقتدر احبابِ اہلسنّت موجود تھے- رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک جہیز کا وائرس ہے: قاضی مطیع الرحمٰن قاسمی
میرابھائندر میں اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں منعقدہ میٹینگ میں علماء اکرام کی پرجوش شرکت 16 مارچ: میراروڈ میں مسلم معاشرے میں خرابیوں کے سدّباب کے لئے دارالقضاء فاؤنڈیشن میرا بھائندر کے زیرِ اہتمام مسجد بلال سیکٹر 11 شانتی نگر میراروڈ میں بعد نمازِ فجر ایک نشست منعقد ہوئی ،جس میں قرب و جوار کی […]
جمعیت علماء روتہٹ حلقہ نمبر4 کی میٹنگ بحسن خوبی اختتام پذیر
روتہٹ/نیپال: ہماری آواز (انوارالحق قاسمی) 21دسمبرجمعیت علماء نیپال کا ممبر خود بھی بنیں اور اپنے متعلقین کو بھی بنوائیں؛کیوں کہ کسی بھی تنظیم کے استحکام اور دائرۂ کار میں توسیع کے لئے افراد کی ضرورت ہوتی ہے،جس جماعت میں افراد زیادہ ہوتے ہیں،وہ جماعت پوری مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور ملک کے قوم […]
غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں دہلی پولیس نے 2 کو دبوچا، زندہ کارتوس، سونے کے زیورات، مہنگی گھڑیوں کے ساتھ لاکھوں روپیے برآمد
نئی دہلی: 29 دسمبر/ ہماری آواز(اے۔این۔آئی۔): دہلی پولیس نے موتی نگر کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کے خلاف موتی نگر پولیس اسٹیشن میں اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف۔آئی۔آر۔ درج کی گئی ہے۔ملزمان کی شناخت گورو عرف روہت اور سچن سانگوان کے نام سے […]