براؤں شریف/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 11 جنوری// بارگاہ شعیب الاولیاء اور بارگاہ مخدومۂ اہل سنت میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہوئے معزز مہمان حضرت مولانا صوفی محمد شفیق لطیفی یار علوی کی آمد کی مناسبت سے آج مزار حضور شعیب الاولیاء کے برآمدے میں ایک عقیدت مندانہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء تاج العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ-مد ظلہ النورانی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف نے فرمائی جبکہ صدارت غیرت مسعود غازی عطاۓ سرکار ستھن عنایت سرکار جھونسی ودعاۓ محبوب الاولیاء نبیرۂ شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول ونگران اعلی دارالعلوم ھذا نے فرمائی وہیں پر قیادت کے فرائض نبیرۂ شعیب الاولیاء پیکر اوصاف شعیب الاولیاء شہزادۂ مفکر اسلام حضرت مولانامحمد شعیب علوی نے انجام دیئے
بعد نماز عصر دارالعلوم کے استاذ حضرت حافظ وقاری منور علی صاحب کے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کی ابتدا ہوئی مجلس کی صدارت کررہے نائب سجادہ نشین علامہ محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ نے بہت ہی عمدہ لب ولہجے میں نعت مقبول رسول پیش فرمایا مہمان خطیب حضرت مولانا صوفی محمد شفیق لطیفی یار علوی نے اپنے پیر ومرشد حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ کے تئیں اپنے تاثرات پیش کرنے کے ساتھ بارگاہ لطیف الاولیاء اور بارگاہ مخدومۂ اہل سنت میں خراج عقیدت پیش کیا اخیر میں حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے خطاب فرماتے ہوئے حضرت مولانا محمد شفیق لطیفی یار علوی اور ان کے ہمراہ آۓ ہوئے عقیدت مندان خانقاہ فیض الرسول کا استقبال کیا قبیل مغرب خراج عقیدت کی یہ مبارک ومسعود مجلس حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوئی