متفرقات

مہاراشٹرا کے ضلع ہسپتال بھنڈارہ میں خوفناک آتشزدگی ، 10 نوزائیدہ ہلاک

پونے: ہماری آواز/9 جنوری (نامہ نگار) مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارہ کے ایک سرکاری اسپتال میں ہفتہ کے روز خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔
اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھنڈاتے نے بتایا کہ چائلڈ کیئر وارڈ میں ایک سے تین ماہ تک کی عمر کے 17 بچوں کو رکھا گیا تھا۔ آج صبح ایک نرس نے دیکھا کہ اس وارڈ سے دھواں نکل رہا ہے،اس واقعہ کی ڈاکٹروں کو فوراً اطلاع دی گئی۔ اسپتال کے عملے نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جس مین سات بچوں کو ہی بچایا جاسکا ، بقیہ 10 بچے ہلاک ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق صبح نو بجے کے قریب چائلڈ کیئر وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر کھنڈاتے نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے سات بچوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثناریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر صحت صحت راجیش ٹوپے اور ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے