متفرقات

الوداع فادر اسٹان سوامی الوداع: ممبئی کی انصاف پسند عوام کی جانب سے خراج عقیدت


     ممبئی کے عوام نے بڑی تعداد میں سینٹ جوزف چرچ باندرہ کے باہر معروف جہد کار فادر اسٹان سوامی کے آخری رسومات میں شرکت کی۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے بہت ساری تنظیموں کے لوگ وہاں اظہار تعزیت کررہے تھے ۔ ان کے لبوں حکومت کی سفاکی کے خلاف غم و غصہ بھی تھا۔ میڈیا کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی لوگ ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ بی سی ایس کےنائب صدر رابرٹ ڈسوزا کی جانب سے انتظام کی گئی چوراسی سالہ پادری اور انسانی حقوق کے خدمت گزار فادر اسٹان سوامی کی 5 جولائی کو ہوئی حراست میں موت کے تحت ایک الوداعی تقریب بمقام سینٹ جوزف کانونٹ اسکول ، مینوئل گونسلویز روڈ ، (ہل روڈ سائیڈ) ، باندرا کے قریب دوپہر 3.30 بجے ہوئی جس میں جماعت اسلامی ہند، اے پی سی آر،اور مختلف سماجی تنظیموں کی اہم شخصیات پیش پیش رہیں۔ جن میں ڈاکٹر سلیم خان، اسلم غازی ، شاکر شیخ،فیروزمیٹھی بوروالا وغیرہ موجود رہے۔ کووڈ پروٹوکول کا پورا خیال رکھتے ہوئے ایک احتجاج عمل میں لایا گیا۔ شرکا کے مجموعی احساس میں یہ بات رہی کہ انہیں من گھڑت الزامات اور بے بنیاد کیس کے تحت گرفتار کیا گیا، ضمانت دینے سے انکار کیا گیا حتی کہ معمر اور ضعف کے سبب بیمار رہتے ہوئے بھی انہیں بنیادی سہولیات و ضروریات تک نہ فراہم کی جاسکی۔    فادر اسٹان مستقل مزاجی سے انصاف کی خاطر جہد کرتے رہے ۔ حق کے لیے لڑنا، مظلوموں کا ساتھ دینا اور سماجی کاموں کی انجام دہی گویا حکومت کی نظر میں ایک جُرم بن کر ابھری اور اُنہیں ایک طویل عرصہ سے عدالتی حراست میں رکھا گیا تھا۔فادر اسٹین کی موت اور دورانِ موت ان پر برتی گئی لا پرواہی و مجہول رویّہ سے جماعت اسلامی ہند اور تمام ہی انصاف پسند تنظیمیں سخت برہم ہیں اور ان کے اعزہ و اقربا سےاظہارِ تعزیت کرتے ہیں ۔ اِس تقریب میں شریک تمام امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کی قبائلی آبادی کے لیے ان کی بے شمار کاوشیں اور قربانیاں ضائع نہیں ہوگی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے