متفرقات

اگر مسلمان شریعت وسنت کے مطابق زندگی گذاریں تو کوئی طاقت ان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی

مدرسہ تعلیم الدین ہریا بر کے جلسہ اصلاح معاشرہ میں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کا خطاب

اناٶ (یاسر قاسمی/ جنید قاسمی)
اگراللہ تعالیٰ کے بتاۓ ہوۓ طریقہ پرعمل کروگے توجنت میں جاٶ گے اوراگراس کے احکام سے روگردانی کروگے تو اللہ تعالیٰ سخت سزادیں گے ۔یہ باتیں جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کانپورکی اقامتی شاخ جامعہ عربیہ تعلیم الدین موضع ہریابر میں اصلاح معاشرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ نوجوان عالم دین مولاناامین الحق عبداللہ قاسمی جانشین مولانامتین الحق اسامہ قاسمیؒ نے کہیں ۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ شب ضلع اناٶ کے موضع ہریابر میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقدہوا۔
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لاۓ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمٶ کانپورکے مولاناامین الحق عبداللہ قاسمی نے خطاب کرتےہوۓ کہاکہ اللہ نے اپنے بندوں میں سے منتخب فرماکر کچھ بندوں کوامت کی راہنماٸ کے لیے مبعوث فرمایا تاکہ اللہ نے ہمیں جس مقصد کے تحت پیداکیاہے ہم اس کے مطابق زندگی گزاریں ۔انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پرروشنی ڈالتے ہوۓ کہاکہ اگرمسلمان صدفیصد اپنے معاملات ۔معاشرت ۔طورطریق شریعت کے مطابق کرلیں تو کوٸ طاقت ان کونقصان نہیں پہونچاسکتی ۔انہوں نے کہاکہ غیروں کو کوسنے اور برابھلاکہنے سے ہم اپنے اعمال غارت کررہے ہیں۔مہمان نے اپنے پرمغزخطاب میں کہاکہ گھبرانے اورمایوس ہونے کی کوٸ ضرورت نہیں ۔حالات کامقابلہ حضورﷺ کی مکی زندگی سے سیکھناہے ۔اس لیے ایک مسلمان اپنی زندگی عین شریعت کے مطابق گزارے۔
اس موقع پرجامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے ناظم تعلیمات وصدرالمدرسین مفتی اسعدالدین قاسمی نے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ ہم روحانی اورجسمانی دونوں اعتبارسے مظبوط بنیں ۔انہوں نے معاشرے کی راٸج خرابیوں کاتفصیل سے ذکرکرتے ہوۓ کہاکہ اگراس وقت نوجوانوں کی فکرنہ کی گٸ تومستقبل میں اس قوم سے بڑانقصان ہوگا۔انہوں نے والدین کومتنبہ کرتےہوۓ کہاکہ اپنی اولادوں کی فکرکریں ۔ان کے نشست وبرخاست پرپوری نگاہ رکھیں ۔ان کے موباٸل فون کاجاٸزہ بھی لیتے رہیں تاکہ غلط چیزوں سے بچتے رہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جس قوم میں بھی انقلاب آیاہے وہ نوجوانوں کی وجہ سے آیاہے ۔اس لیے نوجوان اس امت کابہترین سرمایہ ہیں۔ ان کوخیرکے کاموں لگاۓ رکھیں ۔
علم کی طاقت اپنے اندرپیداکریں ۔روح کومضبوط بناٸیں۔انہوں نے کہاایمان وروح کی طاقت سے بروقت فیصلہ لینے میں مددملتی ہے۔
انہوں نے ایک حدیث کی شرح کرتے ہوۓ کہاکہ طاقت ور ایمان والاکمزورایمان والے سے بہترہے ۔طاقت سے مراد فہم وفراست،عقل شعور،اوراس کے ساتھ ساتھ جسمانی طاقت بھی مرادہے ۔
اس موقع پرمولاناسفیان جامعی نے بھی خطاب کیا۔
جلسے کاآغازقاری عبدالحفیظ کی تلاوت سے ہوا۔محمدرفیع نے نعت پیش کی۔جلسے کی صدارت مولانامختارعالم مظاہری نے کی ۔ نظامت مفتی محمدجنیدقاسمی نے کی ۔جلسے میں مفتی ضیا ٕ الدین قاسمی۔مولانانظرمحمدقاسمی۔مولاناحسان بلگرامی ۔مولاناخالدندوی۔مولاناغفران ۔مولاناسلیم۔مولاناذاکرصفی پور۔مولاناعین الحق قاسمی۔مولانافاروق جہان آباد۔مولانااحمدعلی پروا۔حافظ معراج ۔مولاناعبدالقادرقاسمی ۔حافظ محمداسحاق ۔قاری عبدالمعیدچودھری ۔قاری بدرالزماں محمودی ۔حافظ محمدطاہر ۔شفاعت علی۔حافظ محمداویس۔حافظ محمدآصف۔حافظ ظہیرالدین کندن روڈ۔قاری اظہارالحق رحمانی حافظ محمدشکیل ۔حافظ محمدفرمان اساتذہ ٕ جامعہ نے حاضرین کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پر قرب وجوارکے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے