نتیجہ فکر: ناطق مصباحی
تسلی دے کے بہلایا گیا ہے
وہ گنگا جل میں نہلایا گیا ہے
غریبی کے سبب وہ پڑھ نہ پایا
اسےدھوکہ سے بہلایا گیا ھے
غریبوں کی حمایت سے قیادت
غریبوں کو ہی تڑپایا گیا ھے
وہ روزی روٹی کا طالب ہوکیسے
حقیقت میں وہ بہلایا گیا ھے
کسانوں کے لئے سازش کا پھندا
وہ بچتاکیسےالجھا گیا ھے
وہ دھوکہ کھا کے بھی ساکت ھے ناطق
غلط باتوں کو سمجھایا گیا ھے