صحت و طب

ناف سے متعلق دلچسپ معلومات

ناف اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے ـ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو بائیں آنکھ سے صحیح نظر نہیں آ رہا تھا ، خاص طور پر رات کو تو نظر زیادہ خراب ھو جاتی تھی۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں- بس ایک پرابلم ھے کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ھوتا ھے۔ وہ سوکھ گئی ہیں۔

سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ھے ، جو ایک نلی کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ھے اور اسی کے ذریعے بچے کو خوراک ملتی ھےـ بچہ پوری طرح سے 270 دن یعنی 9 مہینے میں فارم ھو جاتا ھے- سبحان اللہ

ناف کا سوراخ ایک حیران کن شے ھے :
سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا حصہ گرم رہتا ھےـ کیونکہ تقریبا 72,000 رگیں اس مقام سے جڑی ہوتی ہیں ۔ یہ رگیں اگر پھیلائی جائیں تو زمین کے گرد دو بار گھمائی جا سکتی ہیں ـ

ناف کے ذریعے بیماریوں کا علاج :

آنکھ اگر سوکھ جائے ، صحیح نظر نہ آتا ھو ، پِتّہ صحیح کام نہ کر رہا ھو ، پاؤں یا ھونٹ پھٹ جاتے ھوں ، چہرے کو چمک دار بنانے اور بال چمکانے کے علاوہ گھٹنوں کے درد ، سستی اور جوڑوں کے درد وغیرہ کا علاج ناف کے ذریعے بآسانی کیا جا سکتا ہے.

طریقۂ علاج

1- آنکھوں کا سوکھ جانا ، صحیح نظر نہ آنا ، چمکدار کھال اور بالوں کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے خالص دیسی گھی یا ناریل کے تیل کے تین قطرے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیرھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں۔

2- گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے ارنڈی کے تیل کے تین قطرے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں جیسے اوپر بتایا گیا ھے۔

3- کپکپی اور سستی دور کرنے اور جوڑوں کے درد سے افاقہ کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں ـ

4- بچے کے پیٹ میں درد ھو تو ہینگ اور پانی سرسوں کے تیل میں مکس کرکے ناف کے ارد گرد لگائیں چند ہی منٹوں میں اللہ کے کرم سے آرام آجائے گا۔

5- تناؤ کے لیے ناف میں 20 گرام عرقِ پیاز کو جلا کر آدھ پاؤ روغن زیتون میں مکس کرکے ناف کے اندر اور گرد لگانے سے یہ مسئلہ حل ھو جاتا ھے۔

6- کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ھو تو پچاس گرام سرسوں کے تیل میں تخم ہرمل دو عدد پیس کر ملا لیں اور ناف میں پندرہ دن لگائیں ان شاءاللہ سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ھو جائیگی۔

7- قوّتِ سماعت کی کمی دور کرنے کے لیے پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام دارچینی جلا کر ملا لیں وہ تیل ناف میں لگانے سے قوت سماعت میں بہتری آتی ھے۔

8- پیٹ پھول جاتا ہو تو پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کر ہلکا گرم پھر ٹھنڈا کرکے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ھو جاتا ھے۔

9- الرجی اور زکام سے افاقہ کے لیے نہانے کے بعد روغنِ زیتون ناف میں لگا لیں ـ

ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے:
ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ھے کہ جو رگیں جسم میں کہیں سوکھ گئی ہیں تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جا سکتا ھے جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں-

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے