متفرقات

سرزمینِ بندہ میں سنت مصطفیٰ کانفرنس بڑے ہی اچھوتے انداز میں ہوا

بچوں کی تعلیم و تربیت سے غفلت، لمحہ فکریہ: مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی

َ5/اکتوبر 2021ء بروز منگل سرزمین بندہ [گولہ، رام گڑھ] میں ایک عظیم الشان جلسہبنام "سنت مصطفیٰ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا-جلسہ کی سرپرستی استاذ الحفاظ حضرت حافظ یوسف رضا فصیحی صاحب قبلہ نے فرمائی جبکہ صدارت کے فرائض حضرت حافظ معروف صاحب انجام دے رہے تھے – نظامت کی ذمہ داری نقیب اہل سنت حضرت حافظ صدام حسین صاحب قبلہ، رام گڑھ بہت ہی اچھوتے انداز میں انجام دے رہے تھے –  خصوصی خطاب حضرت مولانا حافظ و قاری محمد ابوہریرہ رضوی مصباحی پھول سرائے، رام گڑھ [رکن: مجلسِ علمائے جھارکھنڈ] کا ہوا- انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر مکمل توجہ دیں اور ان کی صحیح رہنمائی کے لیے ہمشیہ کمر بستہ رہیں، بچوں کی تربیت سے غفلت باعث وبال ہے، اچھے بچے اپنے والدین، خاندان، اہل محلہ اور قوم کے لیے فخر کا سبب بنتے ہیں- لہٰذا آپ اپنے بچوں کو صحیح تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں، انھیں ہنرمند بنائیں – اس کے بعد حضرت مولانا مناظر صاحب کی بھی تقریر ہوئی، اور سب سے آخر میں استاذ الحفاظ حضرت حافظ یوسف رضا فصیحی صاحب قبلہ نے اپنے ناصحانہ کلمات کے ذریعے لوگوں کو بھلائی کا حکم اور برائی سے بچنے کی تلقین کی-شعراء حضرات میں ، واصف شاہ ہدا حضرت ارشد جمال فیضی صاحب ،حضرت عارف رضا فیضی صاحبان نے اپنے  مخصوص لبو و لہجے میں سامعین کو محفوظ کیا-صلاۃ و سلام کے بعد حضرت حافظ یوسف رضا فصیحی کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا -رپورٹ: ابوالفیض غوثی- [رام گڑھ]

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے