نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی
ملی ہم سب کو ہے نصرت امامِ اہل سنت کی
اسی ہے واسطے شہرت امامِ اہل سنت کی
بھٹکتا رہتا ہے وہ اور ذلیل و خار ہوتا ہے
جو دل میں رکھتا ہے نفرت امام اہل سنت کی
یہ اندھے نجدی کیا رتبہ سمجھ پائیں گے مرشد کا
نبی نے بخشی ہے شہرت امام اہل سنت کی
قلم سے شان مرشد میں لکھا جو کچھ ، پڑھوں میں بھی
ہو جب کے سامنے تربت امام اہل سنت کی
خدا نے اس قدر اعلٰی بنایا ان کی عظمت کو
بیاں ہو مجھ سے کیا مدحت امام اہل سنت کی
دوانے چل دئے شہر بریلی عرس رضوی میں
ہے پنہاں قلب میں الفت امام اہل سنت کی
ہمیشہ رہتی ہے ان کی عنایت کی نظر مجھ پر
مرے دل میں بھی ہے الفت امام اہل سنت کی
کہاں ہے فکر میری اور کہاں ہے آپ کی عظمت
بیاں ہو مجھ سے کیا مدحت امام اہل سنت کی
فریدی اشرفی کرتے رہوں حق کو بیاں ہر دم
ملے گی تم کو بھی ہمت امام اہل سنت کی