منقبت

شان شاہ زمن میرے پیارے رضا

ازقلم : محمد شوقین نواز شوق فریدی

عاشق پنجتن میرے پیارے رضا
جان اہل سنن میرے پیارے رضا

پھر سے آجائیے سب کی امداد کو
ہے گھڑی پر فتن میرے پیارے رضا

آپ کے ہند میں ہر طرف ہے وبا
ہورہی ہے گھٹن میرے پیارے رضا

جیسا تم نے لکھا لکھ نہ پائے کوئی
شان شاہ زمن میرے پیارے رضا

سینکڑوں علم میں تھی مہارت تمہیں
علم دیں کے چمن میرے پیارے رضا

چل رہی ہے ترے فیض سے بالیقیں
بزم شعر و سخن میرے پیارے رضا

فیض کا چھینٹا مجھکو بھی کیجے عطا
تاجدار سخن میرے پیارے رضا

یونہی چلتا رہے یونہی بڑھتا رہے
تیرا پیارا مشن میرے رضا

شوق پہ کیجئے اک نگاہ کرم
ماہر علم و فن میرے پیارے رضا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے