نتیجہ فکر:
تلمیذ وخلیفہ مفتی نانپارہ حضرت علامہ مفتی مشتاق احمد قادری عزیزی امجدی (استاد ومفتی جامعہ اہل سنت صادق العلوم شاہی مسجد، ناسک مہاراشٹرا)
مصلح ملت ہے شخصی خوبیوں کی کہکشاں
مندرج اس میں ہوا جو اس کا ہے واضح بیاں
نازشی افکار کے ہاتھوں کا یہ حسن نگار
بن گیا تاریخ میں توصیف کا اعلی نشاں
مصلح ملت، مجاہد حضرت تطہیر ہیں
ان کے احسانات اور حسنات ہیں اس میں عیاں
تذکرہ ہر شخصیت کا ہوتا ہے تب ہی رقم
جب نویسنده کا دل ہو اس کی الفت کا جہاں
ہر سطر قاری کو دے گی اس سعادت کا پتہ
کیا عقیدت مصلح ملت سے ہے ،ان میں نہاں
پہنچے گی کانوں تلک اب اس حقیقت کی صدا
محفل تحریر میں تحریر بھی ہے ایک زباں
قلم نازش اور نازش کی عقیدت کو سلام
کیسے کیسے ان کے اندر ہیں جواہر ضوفشاں
یہ سخی فکر ونظر تحریر بھی ان کی سخی
رہتا ہے ان کا قلم توصیف میں ہر دم رواں
مصلح ملت میں جلوہ بار ہیں فوز وفلاح
یعنی کہ اصلاح ملت کا ہے بحر کراں
جانبِ مشتاق سے تبریک کی سوغات ہے
خدمتِ نازش میں جو کہ آج ہیں صالح جواں