بریلی شریف: 7 اکتوبر
مولانا دانش رضا ازہری صاحب کی رھائی، عرس کے پانچ چھ سو زائرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے اور خاطی پولیس افسران کے خلاف کاروائی کے مطالبہ پر گرفتاری سے متعلق عملی جامہ پہنانے کو لے کر ایک مشاورتی اجلاس کل بعد نماز جمعہ درگاہ اعلیحضرت کے سربراہ نبیرہ اعلیٰ حضرت حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب قبلہ اور سجادہ نشین حضرت مفتی احسن میاں صاحب قبلہ کے دولت کدے مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف پر رکھا گیا ھے۔
لہذا تحریک فروغ اسلام (شاخ) بریلی شریف کی جانب سے شہر بریلی شریف کے علماء کرام،ائمہ مساجد، تنظیموں و مدارس کے ذمہ داران سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس اہم معاملے میں آپ وقت مقررہ پر ضرور پہونچیں اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔
تحریک فروغ اسلام کے بانی و قومی صدر، درگاہ سرکار بندگی امیٹھی شریف کے نائب سجادہ نشین پیر طریقت حضرت قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب، تحریک کے نیشنل سیکریٹری جناب احسان الحق رضوی صاحب بھی اس مشاورتی میٹنگ میں شرکت کے لئے ان شااللہ کل صبح ہی بریلی شریف پہونچ رہے ہیں، تحریک کے قومی جنرل سیکریٹری مفتی عامر عارفین رضوی صاحب اور شاخ بریلی شریف کے ذمہ داران بھی ان شاءاللہ شرکت کریں گے۔
(مولانا) توصیف رضا تحسینی
صدر: تحریک فروغ اسلام (شاخ) بریلی شریف
8433246594