متفرقات

کسانوں کے حقوق چھیننے کے لیے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی، اور صنعت کاروں کے لیے سرخ قالین؟: راہل-پرینکا

ہماری آواز/ نئی دہلی ، 24 جنوری (پریس ریلیز) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا حق چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے اس لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کے لئے آرہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔
مسٹرراہل گاندھی نے کہا کہ”حکومت کا کام تھا چین کو سرحد پر روکنا، نہ کہ ستیہ گرہ کررہے کسانوں کو دہلی کے بارڈر پر روکنا۔مودی حکومت – نااہل اور متکبر۔‘‘
محترمہ پرینکا وڈرا نے کہا کہ "بی جے پی اپنے ارب پتی دوستوں کے لئے سرخ قالین بچھاکر ملک کی ساری دولت ان کے حوالے کررہی ہے لیکن کسان اپنا حق مانگنے دہلی آنا چاہتے ہیں تو ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ ‘‘

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے