متفرقات

مفتی محمد عبدالغفار ثاقب صاحب قبلہ کو سرلاہی کا قاضی بنایا گیا، علماے سرلاہی نے پیش کی مبارک باد

مدح خوان نبی عاشق ہر ولی….. قاضی دین متیں ثاقب القادری

مورخہ ١۵ ذی الحجہ ١۴۴٢ ھ مطابق ٢۶ جولائی ٢۰٢١عیسوی بروز پیر کومدرسہ نوریہ فیضان رضا برھپوری گاؤں پالیکا وارڈنمبر ١ کے وسیع صحن میں ناگفتہ بہ مسلم معاشرہ اور قاضی کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر علمائے سرلاہی کی ایک اہم نشست رکھی گئی جس میں ضلع سرلاہی کے تقریباً ایک سو پچاس علمائے کرام نے شرکت فرمائی۔ اور سبھی حضرات نے متفقہ طور پریہ فیصلہ لیا کہ ضلع سرلاہی کے قاضی ایوارڈ یافتہ ادیب وسند یافتہ مفتی رئیس التحریر مناظر اہل سنت خطیب البراہین متقی وپرہیزگار عالم دین مسلک اعلی حضرت کے بےباک نقیب وترجمان، حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد عبدالغفار ثاقب صاحب قبلہ طال اللہ عمرہ قضا کے منصب پر فائز رہیں گے اس حسین فیصلے پر دل کو مسرت جاں کو فرحت نصیب ہوئی اورزبان نے رب کعبہ کی تکبیروتمحید کی سعادت پائی اور طیبہ کے شمس الضحیٰ علیہ التحیۃ والثناء پر درودوسلام کی برکت پائی کہ الحمد للمولیٰ وبعنایۃ رسولہ الاعلی جلاوعلا وعلیہ التحیۃ والثناء ضلع سرلاہی کے مسلم معاشرے کی خدمت قابل اعتماد اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

خدائے لم یزل نیپال کےتمام مسلم قوم پر اپنا خاص فضل فرمائے اور مناظر اہل سنت رئیس التحریر خطیب البراہین مبلغ اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد عبدالغفار ثاقب صاحب قبلہ دام ظلّہ علینا کو خالق دوجہاں صحت و سلامتی عطافرمائے، مصائب و آلام ، ہر حاسد کی حسد ظالم کے ستم، منافقین کے منافقانہ روش سے محفوظ رکھے۔ (آمین بجاہ سیدالمرسلین )
اخیر میں قاضئی سرلاہی کی ذات اور آپ کی قلمی وتجدیدی خدمات کے حوالے سے تاج النقباء ادیب شہیر متکلم بے نظیر حضرت علامہ پھول محمد نعمت رضوی صاحب کا مختصر خطاب ہوا
بعدہ مصطفی جان رحمت کا نغمہ گایا گیااور قاضی سرلاہی دام ظلّہ علینا کی دعاپر نشست برخواست ہوئی
پھرضلع سرلاہی نیپال کے نامور علماء، فضلاء ، نقباء، ادباء ،کا ٹھاٹھیں مارتے ہوئےمجمعےنےقاضئ سرلاہی کو دست بدست کھڑےہوتے ہوئے مبارکبادیاں پیش ، کئیں
چند مخصوص علمائے سرلاہی جنکےمقدس ہاتھوں سے قاضئی سرلاہی کا تاج زریں حضور قاضئ سرلاہی کے سرپر رکھاگیا وہ حضرات مندرجہ ذیل ہیں

حضرت علامہ ومولانا شمس الحق مصباحی کھٹونہ، حضرت مولانا صغیر احمد رضوی تربھوبھن نگر، حضرت مولانا عبد الغفار صاحب فداءالقادری سیب نگر،حضرت علامہ مفتی پھول محمد نوری سندرپور،حضرت علامہ ومولانا علی حسن رضوی موہن پور،حضرت علامہ ومولانا پھول محمد نعمت رضوی صاحب ،حضرت مفتی رفیق عالم مصباحی برہمپوری،حضرت علامہ ومولانا رضوان احمد رحمانی صاحب تربھوبھن نگر، حضرت مولانا الحاج عبد السلام نوری ،
حضرت مولانا احمد رضا مصباحی کبلاسی سلیم پور، حضرت مولانا امجد علی ملنگوا حضرت علامہ ومولانا ضمیرالدین چترویدی بسنت پور، حضرت مفتی انظارعالم مصباحی پلسی، حضرت مولانا غلام احمد رضا پلسی، حضرت مولانا نوشاد اختر ازہری ،حضرت مولانا علاء الدین ازہری صاحب برہم پوری ، مولانا غلام خواجہ مظفر ہریون حضرت مولانا مظفر انجم امجدی ہریون حضرت مولانا صغیراحمد موہن پور حضرت حافظ وقای بدرعالم مجروا حضرت حافظ ہارون رشید بیل بانس، حضرت مولانا مشتاق احمد علیمی ، حضرت مولانا غلام رسول مرکزی ، حضرت مولانانثار عالم موسیلی، حضرت مولاناعطاءالرحمن نوری مدرسہ اسلامیہ رضویہ ملنگوا حضرت مولانا بدرعالم اشرفی گڑھیہ ،حضرت مولانا محمد حسین نوری پوکھریا، حضرت حافظ رحمت علی پرسا حافظ تحسین منظر کھٹونہ حضرت مولانا عطاءاللہ علیمی بھانڈسرحضرت توقیر ازہر ملنگوا حضرت مولانا منصور عالم ہرپروا حضرت مولانا شفیع اللہ فرید ٹولہ حضرت مولانا تحسین رضا مرکزی موہن پور، حضرت حافظ امیراللہ غوثی مجھولیا ،حضرت مولانا غلام غوث نوری، حضرت مفتی نظام الدین مرکزی ، حضرت مولانا مجاہد الاسلام پوکھریضرت مفتی قمر رضا صاحب دارالعلوم جیلانیہ ملنگوا
،حضرت مولانا مفتی نظام الدین صاحب برہم پوری گاؤں پالیکا وارڈ نمبر ٢ ،

                     (رپورٹ )
          (خاکپائے شاہد ملنگوی)
         سراج احمد آرزو حبیبی

پرنسپل، مرکز علم و فن جامعہ شاہدیہ کوثراسلام
ملنگوا نگر پالیکا ٣ سرلاہی نیپال،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے