متفرقات

مدرسہ اہل سنت قادریہ صدیقیہ منھاج القران رضا نگر ڈفلڈہوا میں ایک شام معراج کے دولھا کے نام

سدھارتھ نگر: 10 مارچ، ہماری آواز(وسیم فیضی)

مدرسہ اہلسنت قادریہ صدیقیہ منھاج القران رضا نگر ڈفلڈہوا کا پندرہواں سالانہ پروگرام بنام ایک شام معراج کے دولھا کے نام نہایت ہی کامیابیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
قاری آصف علیمی کی تلاوت کے بعدبلبل باغ مدینہ جناب ترنم گونڈوی نے بارگاہ رسالت میں نعت رسول و مقبت غریب نواز سے سامعین کو مسرور کیا
بعدہ خطیب اہلسنت خلیفہ طاہر ملت علامہ مفتی اسرار صاحب قبلہ فیضی نے تقریبا ایک گھنٹہ عظمت شعیب الاولیاء و دارالعلوم فیض الرسول کی دینی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اصلاح معاشرہ پر جامع خطاب کیا جسے علماء اور عوام نے بہت پسند کرتے ہوئےدادو تحسین سے نوازہ
بعدہ شاہکار ترنم جناب ضیاء یزادانی نے کلام اعلی حضرت و منقبت غوث اعظم پیش فرماکر مجمع کو مسرور کیا پھر کچھ دیر کی خطاب کے لئے خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا زاھد رضا فیضی صاحب قبلہ سامعین کے حوالے ہوکر لوگوں کو خانقاہ فیض الرسول کی صحیح تصویر لوگوں کے سامنے پیش فرمائ اور حضور شعیب الاولیاء کے حوالے بہت ہی شاندار بیان کیا
بعدہ مقرر خصوصی
شہزادۂ مفکر اسلام پیر طریقت نبرۂ شعیب الاولیاء خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا حافظ قاری مفتی محمد آصف رضا علوی ازھری نگران اعلی دارالعلوم فیض الرسول ولیعہد خانقاہ فیض الرسول براوں شریف نے عظمت شعیب الاولیا ء و مفکر اسلام کے دینی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے معراج مصطفی پر شاندار علمی خطاب فرمایا حضور آصف بابو کی تقریر لوگوں نے بغور سماعت فرمایا جبکہ کرسیاں کم پڑگئ کثیر تعداد میں مجمع کھڑے ہوکر خطاب نایاب سے مستفیض ہوتے رہے
خوشی کی بات یہ ہے کہ شہزاۂ مفکر اسلام کی آمد قبل نماز مغرب عاشقان شعیب الاولیاء ومظھر شعیب الاولیاء کمیٹی نے جو دوکلو میٹر پہلے ہی حضرت کے استقبال کے لئے ایک جم غمیر کی صورت میں نعرۂ تکبیرو و رسالت کی کی صداوں میں مدرسہ اہلسنت قادریہ صدیقیہ منھاج القرآن جو جلسہ گاہ سے متصل تھا قیام گاہ تک پہونچایا بعد نماز عشاء کھانے وغیرہ کی فراغت کے بعد پھر ویسے ہی نعرۂ تکبیرو رسالت کی چھاوں میں جس میں کثیر تعداد میں علماء و عوام شامل تھے اسٹیج تک پہونچایا جہاں پہلےسے ہی کرسی رکھ دی گئ تھی پھر استاذ العلماء حضرت علامہ نزیر احمد صاحب قبلہ یارعلوی سرپرست جلسہ و خطیب اہلسنت علامہ شفیق احمد صاحب قبلہ مشاھدی و علامہ امیر حمزہ صاحب واحدی و حافظ صدیق صاحب قبلہ علاقہ کے معمر علماء کرام نے گل پوشی فرمائی۔
بعد ختم جلسہ کافی تعداد میں مردو عورت نے شہزادۂ مفکر اسلام کے دست بابرکت پر بیعت کرکے غلامان شعیب الاولیاء میں شامل ہوئے
پپھر تقریبا نو بجے دن میں لوگوں کے بیحد اسرا ر پر حضرت نے گاوں میں دورہ فرمایا اور فیضان شعیب الاولیاء سے سب کو مستفیض کیا پھر براوں شریف کے لئے رخصت ہوئے جنھیں رخصت کرنے کے لئے عاشقان شعیب الاولیاء کمیٹی ممبران و گاوں کے کافی افراد تقریبا دوکلو میٹر گئے شہزادۂ مفکر اسلام نے سارے نظام کو دیکھ کر بہت مسرور ہوئے اور دعاوں سے نوازہ
آخیر میں خطیب مہارسٹر خلیفہ غیاث ملت حضرت علامہ مفتی جہانگیر القادری صاحب قبلہ علیمی نے معراج رسول پر شاندار بیان فرمایا جسے سامعین نے بہت پسند فرمایا بعدۂ سلام پھر علامہ شفیق صاحب قبلہ کی دعاوں پر پندرہواں سالانہ جلسہ شب معراج اختتام پزیر ہوا جبکہ نظامت کے فرائض شاعر اہلسنت مولانا غلام غوث تنویری و علامہ صدیق احمد مشاھدی و حافظ محبوب عالم نظامی نے بہتر انداز میں پوری فرمائی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے