متفرقات

قومی پرچم اور یوم جمہوریہ کی توہین بدبختانہ اور افسوس ناک: کووند

ہماری آواز/نئی دہلی، 29 جنوری (پریس ریلیز) صدر رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تاریخی لال قلعے میں توڑ پھوڑاور قومی پرچم کی توہین کو بدبختانہ قراردیا ہے۔
مسٹر کووند نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہا ، ’’ گزشتہ دنوں ترنگا اوریوم جمہوریہ کی توہین انتہائی افسوس ناک ہے ۔ جو آئین ہمیں اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے ، وہی آئین ہمیں سکھاتا ہے کہ قانون اور اصول و ضوابط پر اتنی ہی سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سپریم کورٹ نے ابھی ان قوانین کو مؤخر کیا ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل پاسداری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین وسیع تر غور و فکر کے بعد پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوم جمہوریہ پر مشتعل کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران کچھ سماج دشمن عناصرلال قلعہ پہنچے اور وہاں انہوں نے ترنگا کی توہین کی اور وہاں ایک مخصوص تنظیم کا جھنڈا لگادیا۔ اس دوران شرپسندوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں ، جس میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے