متفرقات

مودی کو کسانوں سےجلد از جلد بات کرکے حل نکالنا چاہئے: راہل

ہماری آواز/نئی دہلی ، 29 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کسان زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو سمجھنے لگے ہیں اور ان کی تحریک تھمنے کے بجائے زیادہ پھیل جائے گی ، لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے بات کرکے جلد از جلد مسئلے کا حل نکانا چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پورے ملک کے کسان ان قوانین سے پیدا ہونے والے خطرناک حالات کو سمجھنے لگے ہیں۔
اب تک پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، راجستھان وغیرہ ریاستوں کے کسان ان تینوں قوانین سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سمجھ رہے تھے ، اس لئے وہ تحریک چلا رہے ہیں ، لیکن اب ملک کے دیگر حصوں کے کسانوں کو بھی ان قانون سے ہونے والی پریشانی سمجھ میں آنے لگی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے