متفرقات

صدر کے خطاب کے درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ نے نعرہ لگا کر کیا ہنگامہ

ہماری آواز/نئی دہلی 29 جنوری(پریس ریلیز) اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے درمیان صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں مشترکہ ایوان سے خطاب کرنے کے دوران جمعہ کو کانگریس کے لوک سبھا ممبر رونیت سنگھ بٹو نے ہنگامہ کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مرکزی ہال میں اپوزیشن جماعتوں کے خطاب کے بائیکاٹ کے سبب بڑی تعداد میں سیٹیں خالی رہیں۔
مرکزی ہال کے پیچھے کی ایک سیٹ پر بیٹھے مسٹر بٹو کافی دیر تک خطاب سنتے رہے لیکن جیسے ہی کسانوں کا معاملہ آیا اورمسٹر کووند نے زراعت سے متعلق حکومت کی حصولیابیوں کو شمارکرنا شروع کیا تو لال رنگ کی جیکٹ پہنے مسٹر بٹو سیٹ سے اٹھ کر’جئے جوان جئے کسان‘کا نعرہ لگانے لگے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے