متفرقات

مساکین اور ضرورت مندوں کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں تاکہ زکوٰۃ اور صدقات کی رقم کا صحیح استعمال ہوسکے: مفتی مکرم احمد

نئی دہلی: 2اپریل، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میںکہا کہ زکوٰۃ اور صدقات کی رقم اپنے ہاتھ سے مستحقین کو پہنچائیں ۔آج کل بے روزگاری اور مہنگائی سے سب پریشان ہیں ۔مساکین اور ضرورت مندوں کو تلاش کرکے ان کی مدد کی جانی چاہئے تاکہ زکوٰۃ اور صدقات کی رقم کا صحیح استعمال ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ شب برا ء ت پر سرکاری گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بڑی مساجد کو بند رکھا گیا اور گھروں میں مسلمانوںنے عبادت کی ۔سچ تو یہ ہے کہ مسجد میں آنے والے پاک صاف ہوتے ہیں ۔پانچ وقت وضو کرتے ہیں اور غسل کا بھی اہتمام کرتے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ مسجد سے کورونا میں اضافہ نہیں ہوتا ۔مفتی مکرم نے مسلمانوںسے اپیل کی کہ آئندہ بھی کورونا سے احتیاط کریں اور رہنما ہدایات اپر عمل کریں ۔انہوں نے کہا اگلے ہفتہ سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اس میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ روزہ رکھنے میں اور عبادت کرنے میں کسی طرح کا خلل نہ پڑے اور شر پھیلانے والوں پر بھی انتظامیہ کو نظر رکھنی چاہئے سحری کے وقت اور تراویح کے وقت مسلمان مسجد میں جائیں تو پریشانی نہ ہو۔امریکہ کے صدر بائیڈن نے کہا کہ میں ایران اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کئی سال سے پریشان ہوں ۔مفتی مکرم نے کہا کہ صدر امریکہ کو سابقہ صدر کی پالیسی کوختم کرکے چین اور ایران سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔امریکہ کو اسرائیل کی بے جا حمایت نہیںکرنی چاہئے ۔دوستی اور انصاف سے صدر امریکہ کی پریشانیاں دور ہو سکتی ہیں ۔افغانستان میں امریکہ کو بہت تجربہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے