مانکپور کنڈہ /پرتاپ گڑھ: 9فروری، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) آج ایک آنگن باڑی کارکن اور اس کے شوہر سمیت چار افراد کو زدوکوب کیا گیا جس میں سرکاری ریکارڈ پھٹ گئے۔ اس کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے آنگن باڑی کارکن کو ریفر کر دیا۔ متاثرہ شخص نے ملزم کے خلاف تحریر نامزد کیا ہے۔ تھانہ مانک پور کے علاقہ بڈگؤ گاؤں کی راجپتی (40) بیوی راجکمار پال آنگن باڑی ایک ورکر ہے۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ سرکاری ریکارڈ لے کر بی ایل او آفس جارہی تھی۔ راستے میں گاؤں کے کچھ لوگ لوہے کے کیل پھینک رہے تھے۔ اس نے پوچھا کہ آپ نے راستے میں لوہےکی کیل کیوں پھینک دیا؟ اسی بات سے ناراض ہوکر اس پر لاٹھیوں اور چھڑی سے حملہ کردیا اس کے شوہر راجکمار ، سسر رام کھیلاون سوشیلا بیوی وجئے پال بچانے کے لئے بھاگے تو ان لوگوں کو بھی لاٹھیوں سے پیٹا۔ اس سے سبھی زخمی ہوگئے۔ اہل خانہ نے زخمیوں کا علاج سی ایچ سی کالاکانکر میں کیا۔ جب رامپتی کی حالت تشویشناک ہوگئی تو ، ڈاکٹروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا، متاثرہ نے ملزم کے خلاف نامزد تحریر پولیس کو دی۔
متعلقہ مضامین
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم آزادی
بندیشرپور،سدھارتھ نگر: 15 اگست/ہماری آواز(نامہ نگار) آج صبح تقریباً 8 بجے دارالعلوم کی پرشکوہ عمارت کے بالائی حصہ پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور ملک کے قومی ترانے گنگنائے گئے۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ، طلبا اور اراکین کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے بااثر لوگوں نے جشن آزادی میں شریک ہوکر […]
نشے میں پاگل شخص نے بیوی کو لات مار کر گھر سے نکال دیا
مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شے میں پاگل شخص نے جہیز کے لئے بیوی کو لات ماری اور گھر سے نکال دیا ۔ شادی شدہ عورت اپنے بیٹے کو ساتھ لیکر اپنے مائکہ آئی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے شوہر ، ساس اور سر سمیت چار لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔ رینو […]
وسیم رضوی کے ذریعہ دائر عرضی کو خارج کرانے کے لیے سپریم کورٹ پہونچی تنظیم پاسبان وطن فاؤنڈیشن آف انڈیا
دہلی: 15 مارچ، ہماری آواز(جمال اختر صدف گونڈوی) وسیم رضوی کے ذریعے قرآن مقدس پر ہوئے حملے کی ملک بھر میں مذمت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر طرف غم و غصّے کا اظہار کیا جا رہا ہے، ہر چھوٹی بڑی تنظیمیں اپنے اپنے طور پر مذمت کرتے ہوئے وسیم رضوی […]



