متفرقات

کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9 ویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ،اگلا مذاکرہ 19 کو

ہماری آواز/نئی دہلی، 15 جنوری (پریس ریلیز) تین نئے زراعتی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی اب نئے زراعتی قوانین پر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔
مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزي وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر مسٹر پیوش گوئل اور تجارت کے وزير مملکت مسٹر سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے حاضر ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے