وارانسی: ہماری آواز/ 21دسمبر(نامہ نگار) اترپردیش کے ضلع وارانسی کے رام نگر علاقے میں پیر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں مقامی رکن اسمبلی سوربھ شریواستو سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وارانسی کینٹ سے رکن اسمبلی سوربھ شریواستو رام نگر میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد اپنے کارکنوں کے ساتھ شہر کی جانب لوٹ رہے تھےکہ راستے میں اچانک ایک اسکارپیو نے ان کے بلٹ موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس میں مقامی رکن اسمبلی سمیت چار افراد زخمی ہوگیے اور سب خطرے سے باہر ہیں۔