متفرقات

ادبی حلقہ سوگ وار، استاذ الشعراء حضرت نصیر ناداں کان پوری سپرد خاک !!

پہلے تم ہاتھ سے شمشیرِ انا رکھ دینا
پھر جہاں چاہنا بنیاد وفا رکھ دینا

ادیب شہیر اساذ الشعرا کانپور کے مشہور و معروف شاعر نصیر نادان کانپوری کو آج سپرد خاک کر دیا گیا ۔
ادبی حلقہ کے قائدوسربراہ حضرت نصیر ناداں نے گزشتہ شب طویل علالت کے بعد داعئ اجل کو لبیک کہا اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ان کے انتقال کی خبر سے ادبی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔ظہر کی نماز کے بعد نماز جنازہ قاضئ شہر کانپور حضرت مولانا مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی نے نزد مسجد دین محمد سوداگر فیتھفل گنج کینٹ کانپور میں ادا کرائ ،بعدہ بگاہی قبرستان بابوپوروہ میں تدفین عمل میں آئی۔ استاذ الشعرا کے جنازہ میں کانپور سمیت صوبہ و ملک کے سیکڑوں شعراء کرام نے شرکت فرمائی واضح ہو کہ کانپور سمیت ملک میں ان کے ہزاروں مشہور و معروف شاگرد ہیں جو ملکی سطح پر شعرو شاعری کے تعلق سے ان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔۔حضرت نصیر ناداں نے اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا محمد مقیم اور ایک بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔
ان کی تاریخ پیدائش ( ا جنوری 1947) ہے وفات کے وقت 73 سال کے تھے

مولانا محمد ذکاءاللہ ثنا چشتی نے بتایا کہ استاد محترم آخری بار بزم ارباب فکر و فن کانپور کے آن لائن طرحی مشاعرہ میں شریک ہوئے
نماز جنازہ میں یاور وارثی ، جوہر کانپوری ، حسرت صفی پوری، محور ادیبی،،آصف صفوی، ندا لاری، مولانا ذکاء اللہ ثنا ، حافظ محمد صغیر عالم حبیبی ،اختر کانپوری حافظ ہارون اعجاز،شفیق ایوبی،شمیم دانش،شفیق الرحمن،عتیق فتحپوری،جمیل خیرابادی, نورسلطان پوری،انجم بسوانی، نواب حسین ، سہیل احمد (ایم ایل اے) عمران کانپوری سمیت کثیر تعداد میں شعراۓکرام وعلماء عظام موجود رہے

استاذ الشعرا کے منتخب اشعار ،
پہلے تم ہاتھ سے شمشیرِ انا رکھ دینا
پھر جہاں چاہنا بنیاد وفا رکھ دینا

گرمئ اخلاص کے زیر اثر کب آئے گا
سنگ دل تجھ کو پگھلنے کا ہنر کب آئے گا

ضمیر بیچ کے جو بھی امیر ہوتا ہے
نگاہ اہل جہاں میں حقیر ہوتا ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے