ہماری آواز/ نئی دہلی،24 جنوری(پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن پر اتوار کو ملک کی بیٹیوں کو مبارکباد دی مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’ بچیوں کے قومی دن پر،ہم اپنے ملک کی بیٹوں اور مختلف علاقوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے کئی پہل کی ہیں، جو تعلیم تک پہنچ،بہتر طبی خدمات اور صنفی حساسیت میں بہتری لانے سمیت بچوں کو با اختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔‘‘
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے ان سبھی لوگوں کی بھی ستائش کی،جو بچیوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی بیٹیوں کےلئے عزت اور مواقع پانے کی زندگی کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔