مالیگاؤں: 18جنوری، ہماری آواز(پریس ریلیز)
[۱] نوری مشن کے توسط سے مالیگاؤں کی تمام مساجد اہلسنّت کے ائمۂ کرام کی خدمت میں مولانا تطہیر احمد بریلوی کی کتاب ’’امام اور مقتدی‘‘ تحفتاً پیش کی جا رہی ہے؛ اب تک جن ائمۂ کرام نے کتاب حاصل نہیں کی وہ ضرور حاصل فرمائیں۔
[۲] دائمی تقویم برائے مالیگاؤں کا تیسرا ایڈیشن نوری مشن سے شائع ہو کر مساجد میں تقسیم ہو رہا ہے۔ امسال نئی مساجد کا اضافہ ہوا ہے۔ جن میں کئی مساجد میں اب تک تقویم نہیں پہنچ سکی؛ ایسے ائمہ کرام تقویم ضرور حاصل کر لیں۔نیز اطراف کی جن مساجد میں تقویم کی ضرورت ہو وہاں کے ذمہ داران بھی متوجہ ہوں۔
[۳] ’’تسبیح تراویح‘‘ کا چارٹ نوری مشن نے مساجد کے لیے امسال بھی مہیا کروایا ہے۔
[۴] ہندی خواں افراد کے لیے نوری مشن ناسک نے علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری کی کتاب ’’رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ ہندی میں شائع کیا ہے۔ یہ کتاب بھی بِلاقیمت دستیاب ہے۔
[۵] مولانا عبدالسمیع بیدل سہارنپوری کی مختصر و جامع تحریر ’’فکر آخرت‘‘ نوری مشن سے تقسیم ہو رہی ہے۔
رابطہ ایڈریس: مدینہ کتاب گھر، مدینہ مسجد مالیگاؤں (وقت: دوپہر 1 تا شام6 بجے)