ہندوستانی مسلمان اپنے حق کی لڑائی لڑنا جانتا ہے : مفتی منظور ضیائی
ممبئی ۱۷؍دسمبر (اسٹاف رپورٹ )بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالراور صوفی کارواں کے روح رواں مفتی منظور ضیائی نے ساؤتھ ایشیا مایناریٹی رپورٹ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ایک آزاد،جمہوری اور سیکولر ملک ہے اور ہندوستان کا مسلمان اس ملک کا باعزت اور برابر کا شہری ہے ۔ہندوستانی مسلمان اپنے فرائض سے بھی واقف ہے اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑنا بھی جانتا ہے اُس کو کسی ملک یا غیر ملکی این جی او کی حمایت یا ہمدردی کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی رپورٹوں سے گمراہ نہ ہوں اور حکومت کو چاہئے کے وہ ایسی رپورٹوں کو پوری طرح سے مسترد کردیں۔مفتی ضیائی نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستانی مسلمانوں کے بہت سے مسائل ہیں لیکن اُن کو کسی غیر ملکی طاقت کی مدد ،حمایت یا سرپرستی کی ضرورت نہیں ہے ۔ہندوستانی مسلمانوں نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی لمبی لڑائیاں لڑی ہیں اور جیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مطالبات انصاف پسند اور سیکولر برادران وطن کی نامکمل حمایت حاصل ہے اور سب مل کر اپنے حق کی لڑائی لڑتے ہیں ۔مفتی ضیائی نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا مایناریٹی رپورٹ نہ صرف ہندوستانی مسلمان بلکہ ہندوستان کے خلاف ایک گہری سازش ہے اس کا مقصد ہندوستان کہ سماجی تانا بانا کو منتشرکرنا ۔ہندوستانی مسلمانوں اور دیگر برادران وطن کے درمیان تفریق پیدا کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلمانوں کے غم میں آنسو بہا رہے ہیں اُن کو چین اورمیانمارکے مسلمانوں کی حالات زار نظر نہیں آتیں۔چینی حکومت نے لاکھوں مسلمانوں کو ایک اذیتی کیمپ میں منتقل کر دیا ہیں اُنہیں نہ نماز پڑھنے کی آزادی ہے اور نہ رمضان میں روزے رکھنے کیں۔اُن کیلئے مذہبی تعلیم جرم قرار دے دی گئی ہے اور جیل جیسی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔۔اسی طری میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور لاکھوں روہنگیاں مسلمان بنگلہ دیش میں غیع انسانی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ساؤتھ ایشیا مایناریٹی رپورٹ کو یہ سب نظر کیوں نہیں آتا ؟انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارہ وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کی اتحاد،سلامیت اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیںاور اسی کے ذریعے ہندوستان بڑی طاقت بن سکتا ہے ۔مفتی ضیائی نے کہا کہ کورونا کے بہران کے باوجود ہندوستا ن جس طرح سے معاشی طاقت بن کر اُبھر رہا ہے اس سے ملک دشمنوں کو گہری تشویش ہیں اور وہ کسی بھی طرح ملک کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دینا چاہتے ہیں ۔ساؤتھ ایشیا مایناریٹی رپورٹ سازش کے ایک طویل سلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے اسے ہم پوری طرح مسترد کرتے ہے ہم اپنے حقوق کی لڑائی برادران وطن کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر لڑینگے۔مفتی ضیائی نے کہا کہ ملک کے اندر کئی غیر ملکی این جی اوس سر گرم ہیں اور وہ ہمدردی اور انسانی حقوق اور خدمت کے نام پر ملک کی عوام میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔نہ صرف حکومت بلکہ ہر محب وطن ہندوستانی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی سازشوں سے ہوشیار رہیں تاکہ ملک کی سلامیت خطرے نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کی سرکوبی بہت ضروری ہیں۔