سرزمین ماہریرہ مطہرہ کی وہ صاف وشفاف سرزمین جسکو اللہ رب العزت نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اولادوں کے قدموں کے ذریعے زینت بخشی، انہیں میں سے ایک اللہ کے ولی جنہیں دنیا حضور احسن العلماء کی شخصیت سے جانتی وپہچانتی ہے، حضور احسن العلماء کے علمی، دینی، ادبی، ثقافتی گھرانہ میں پیداہونے والےجنہوں نے علوم دینیہ سے آراستہ وپیراستہ ہوکر علوم عصریہ کی طرف متوجہ ہوئے جہاں پہ انہوں نے B. A. L. L. B. M. L. L.. L. L. Mجیسی اعلی ڈگریاں حاصل کرکے اپنے آپ کو خدمت ملک وخدمت خلق کے سپرد کر دیا، اور جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں رجسٹرار کے عہدہ پہ فائز ہوے، آپ کو بچپن سے ہی ذہانت وفطانت کا ملکہ حاصل تھا، اور کیوں نہ ہو جس گھرانے کو اللہ نے دنیا میں بلند وبالا مقام عطا فرما کر بھیجا ہو جن کو اللہ رب العزت نے پوری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہو انکی ذہانت وفطانت کا کیا پوچھنا، کوئی محتاج تعارف ہی نہیں ،آپ اعلی عہدہ پہ فائز ہونے کے باوجود اپنےآباء واجدادکی تعلیمات ونظریات کے سچے وارث اور انکی علمی امانتوں کے امین بن کر رہے حق گوئی وصداقت ۔دیانت داری وایمانداری سے اپنی ذمہ داری سنبھالی، وہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ وہ ہے جنہیں دنیائے سنیت مخدوم گرامی وقار پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر سید امین میاں برکاتی مد ظلہ العالی کے چھوٹے بھائی سید افضل میاں برکاتی صاحب کے نام سے جانتی وپہچانتی ہے، جو طویل علالت کے بعد ہزاروں آنکھوں کو نم کر کے اللہ رب العزت کے پیارے ہوگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، جن کی رحلت اہل سنت وجماعت کے تمامی سلسلہ کے لوگوں کے لئے عام طور پہ اور سلسلہ برکاتیہ کے جملہ مریدین ومتوسلین کے لئے خاص طور پہ رنج وغم کا باعث ہے، رب قدیر محسن قوم وملت کے مرقد انور پہ رحمتوں کی برسات برسائے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین یا رب العالمین ۔
شریک غم: فقیر قادری محمد شاہ نواز عالم مصباحی ازہری
سربراہ اعلی جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ یو پی 9565545226