متفرقات

نٸی نسلوں میں اسلامی روح پھونکنے کے لیے اولیاے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری

 کرشنا کالونی میں منعقدہ جشن غوث الوریٰ میں صوفی حنیف میاں لیاقتی کا اظہار خیال 

نئی دہلی: ہماری آواز(محمد طیب رضا)

اولیاے کرام نے ہر دور میں امت مسلمہ کو اللّہ و رسول کی اطاعت شعاری ، احکام شرع کی پاسداری  اسلامی اخلاق و آداب ، اہل خانہ و وابستگان سلسلہ کو اخوت و مساوات ، بلندٸ کردار اور حسن اخلاق کی تعلیم دی ہے ، عصر حاضر کے سنگین مساٸل کے سدّباب اور نٸی نسلوں کے روشن و تابناک مستقبل کے لٸے ضروری ہے کہ ان خاصان خدا کی پاکیزہ تعلیمات کو معاشرے میں عام کیا جاٸے ، گذشتہ شب کرشنا کالونی میں مسجد غریب نواز و مدرسہ فیضان اولیأ کے بانٸ و صدر ڈاکٹر صوفی عبدالقدیر قادری حنیفی کی رہاٸش گاہ پر منعقد سالانہ جشن غوث الوری میں خانقاہ ابوالعلاٸیہ جہانگیریہ لیاقتیہ بریلی شریف کے سجادہ نشیں الحاج الشاہ صوفی محمد حنیف میاں قادری حسنی جہانگیری لیاقتی نے ان خیالات کا اظہار کیا ، انہوں نے تطہیر ایمان ، تذکیہ نفس ، طہارت قلب اور روح کی بالیدگی کے لٸے ان دینی و روحانی مجالس و محافل کو باعث خیر و برکت قرار دیا اور شرکاٸے بزم کو غیر شرعی امور سے اجتناب کرتے ہوٸے قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی ، پیر والی مسجد کے خطیب و امام مولانا عبدالسلام رضوی نے سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی بغدادی کو امام الاولیأ قرار دیتے ہوٸے ان کی انقلاب آفریں حیات و خدمات پر اظہار خیال کیا ، مولانا سید قیصر خالد فردوسی نے اولیاٸے کرام کے آستانے کو مصاٸب و آلام سے متاثرہ افراد کے لٸے قلبی سکون و راحت اور ذہنی تازگی کا مرکز قرار دیا ، پروگرام کا آغاز مولانا مشتاق احمد پورنوی اور قاری جاوید رضا ، صوفی عبد الرشید اور شاہنواز ابن صوفی عبدالقدیر کی نعت و مناقب سے ہوا ، نظامت مسجد کے خطیب و امام مولانا شمیم اختر پورنوی نے آیات قرآنی سے کیا ، اہم شرکا میں ماسٹر امتیاز گورکھپوری ، صوفی فرقان علی ، دلشاد احمد اور سرفراز قادری وغیرہ کے نام شامل ہیں ، اجلاس کا اختتام صلوة و سلام ، قل شریف ، شجرہ خوانی ، دعا اور تقسیم تبرک کے ساتھ ہوا-

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے