متفرقات

بقایاجات کو لے کر دہلی کے میئروں کا غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع

نئی دہلی: ہماری آواز 17 دسمبر (پریس ریلیز) دہلی کے تین میئروں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بیٹھ کر میونسپل کارپوریشن کو 13 ہزار کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی۔
شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش ، جنوبی میونسپل کارپوریشن کی میئر انامیکا میتھلیش سنگھ ، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نرمل جین سخت سردی کے باوجود 7 دسمبر سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بیٹھے ہیں۔
شمالی دہلی کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے کہا کہ آج سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔
اکتوبر میں بھی تینوں میئروں نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا دیاتھا۔
اہم بات یہ ہے کہ فنڈز کی کمی اور ملازمین کو اجرت کی عدم ادائیگی کے سبب متعدد بار ملازمین ہڑتال پر بھی جا چکے ہیں۔ کارپوریشن کے میئروں کا الزام ہے کہ کیجریوال حکومت واجبات کی ادائیگی نہیں کررہی ہے ، جس نے کارپوریشنوں کی مالی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔
مسٹر جئے پرکاش نے الزام عائد کیا کہ لاکھوں کارپوریٹرز کورونا دور میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ دہلی حکومت ان کے پیسہ روک کر بیٹھی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے