پریس ریلیز (پرتاول)مفتی معین الدین فاروقی ،سجادہ نشیں خانقاہ حمیدیہ شکر تالاب بنارس کے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے تمام متوسلین ،معتقدین اور متعلقین کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،اور حضرت کی صحت یابی کی دعا ٕ کرتے ہیں،مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے کہا کہ مفتی معین الدین فاروقی بڑے متحرک وفعال شخصیت ہیں اور مذہبی ومسلکی کاموں کی شفافیت کے لۓ ہمہ وقت متفکر رہتے ہیں اور بروقت عملی اقدام کے ذریعے خلق خدا کی صحیح رہنماٸ فرماتے رہتے ہیں ”مفتی بوڑڈ بنارس “کا قیام آپ کی اُسی فکری تحریک کا عملی ثبوت ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت اور تندرستی عطا فرماۓ ،تاکہ آپ کے ذریعہ مسلکی کام کو فروغ وارتقا ملے اور لوگوں کو شرعی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کا موقع حاصل ہو ۔علامہ شیر محمد قادری ،مولانا رفعت اللہ علیمی ،مولانا عبد المطلب مصباحی ،مولانا توحید احمد مصباحی،قاری توصیف رضا ،مولانا مسعودعالم سراجی ،ماسٹر احتشام الحسن وغیرہ متعدد علما و دانشوران نے دعا ٕ صحت کی، اور اس کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ مضامین
حضرت مولانا ریاض احمد حشمتی صاحب قاضئ شہر کان پورکی رحلت جماعت اہل سنت کے لیے ناقابل تلافی نقصان: مولانا آصف جمیل امجدی
26 جنوری سن 2021ع کو شوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جانکاہ خبر موصول ہوئ کہ جماعت اہل سنت کے عظیم پیشوا، حضرت مولانا ریقض احمد حشمتی نوراللہ مرقدہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ "اناللہ وانا الیہ راجعون”بلاشبہ آپ کی رحلت دنیائے سنیت کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے، پوری جماعت اہل سنت […]
بائیں بازو کی پارٹیاں کسان تحریک کی آڑ میں اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہيں: بی۔جے۔پی۔
نئی دہلی: ہماری آواز/ 23 دسمبر (پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام لگایا ہےکہ نئے زراعتی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی آڑ میں بائیں بازو کی تنظیمیں اپنے ملک دشمن مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ […]
علماے اہل سنت میرابھائیندر کی طرف سے نجدی حکومت کی پرزور مذمت کی گئی
موررخہ ۱۵/ صفرالمظفر ۱۴۴۳ھ مطابق ۲۳ / ستمبر ۲۰۲۱ء کی شام بعد نماز عشاء علماۓ اہل سنت میرابھائیندر کی جانب سے انجمن ثنائیہ دارالیتمی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے آفس میں نجدی حکومت کے ذریعہ اہل اسلام کا مقدس شہر مدینہ شریف میں فحاشیت و عریانیت کے فروغ کے لئے جو سینیماہال کھولے جارہے ہیں اس گھناؤنے […]